ETV Bharat / jammu-and-kashmir

منڈی پونچھ میں 20 سالہ جوان ہلاک، کیا اسے بچایا جاسکتا تھا - 20 YEAR OLD YOUTH DIES

ضلع منڈی کے دھلیرہ کھنیتر کے مقام پر ایک دردناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ وقت پراسپتال نہ پہنچانے سے ایک نوجوان کی موت ہو گئی۔

سڑک حادثہ میں بر وقت اسپتال نا پہنچانے پر 20 سالہ نوجوان کی موت، انسانی رویے پر سوالیہ نشان
سڑک حادثہ میں بر وقت اسپتال نا پہنچانے پر 20 سالہ نوجوان کی موت، انسانی رویے پر سوالیہ نشان (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 21, 2024, 10:51 AM IST

Updated : Dec 21, 2024, 3:21 PM IST

منڈی پونچھ میں 20 سالہ جوان ہلاک، کیا اسے بچایا جاسکتا تھا (ETV BHARAT)

منڈی: جموں کشمیر کے ضلع پونچھ کے دھلیرہ کھنیتر کے مقام پر ایک دردناک سڑک حادثہ پیش آیا۔جس میں ایک موٹر سائیکل کا بس زیر نمبر JK02DE 3315 کے ساتھ بھیانک تصادم ہوا۔ اس حادثے کے نتیجے میں 20 سالہ نوجوان شدید طور پر زخمی ہوگیا۔ بعد ازاں اس نوجوان کی موت ہوگئی جس کی شناخت شاہد احمد ولد محمد رشید ساکنہ کلائی کے بطور کی گئی ہے۔

حادثے کے بعد مقامی لوگوں کی جانب سے نوجوان کو راجا سکھ دیو سنگھ ضلع ہسپتال پونچھ منتقل کیا گیا۔ لیکن وہاں پہنچنے پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق نوجوان کو حادثے کے دوران شدید چوٹیں آئی تھیں جو کہ اس کی موت کی وجہ بنیں۔ اس موقع پر تمام ضروری لوازمات مکمل کرنے کے بعد متوفی کی لاش کو اہل خانہ کے حوالے کیا گیا۔

اس حادثے کے حوالے سے مقامی شہری طاہر رشید نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ متوفی نوجوان حادثے کے بعد کافی وقت تک سڑک پر پڑا رہا۔ لیکن کسی نے بھی اسے اسپتال پہنچانے کی زحمت نہ کی۔ طاہر رشید کا کہنا تھا کہ اگر اسے فوری ہسپتال منتقل کیا ہوتا اور اسے بروقت طبی امداد فراہم کی جاتی تو شاید اس نوجوان کی جان بچ سکتی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ زخمی شخص کے اطراف کم از کم 500 افراد موجود تھے۔سب تماشائی بن کر کھڑے تھے لیکن کسی نے بھی اسپتال نہیں پہنچایا۔ عوام کے غیر سنجیدہ رویے پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ’یہ ہماری اجتماعی انسانی ذمہ داری ہے کہ کسی بھی حادثے کی صورت میں زخمی افراد کی مدد کریں اور فوری طور پر انہیں قریبی ہسپتال منتقل کرنا چاہئے۔
مزید پڑھیں: بڈگام: چرمجرو گاؤں میں ترقیاتی کاموں میں غیر معیاری میٹیریل کے استعمال کا الزام، مقامی لوگ برہم

انسانیت کے اصولوں کے تحت زخمی افراد کی مدد کرنا اور انہیں وقت پر طبی امداد فراہم کرنا ہر شہری کا فرض ہے۔ اس واقعے نے معاشرتی رویے پر ایک بڑا سوالیہ نشان لگا دیا ہے کہ کیا ہم انسانی جانوں کی اہمیت کو سمجھنے سے قاصر ہو چکے ہیں؟

Last Updated : Dec 21, 2024, 3:21 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.