نئی دہلی: پاکستان نے مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی میں شرکت کے لیے بھارت سے آنے والے 509 سکھ یاتریوں کے لیے ویزے جاری کیے ہیں۔ برسی سے متعلق پروگرام پاکستان میں 21 سے 30 جون تک منعقد ہوں گے۔
بھارت میں پاکستانی ہائی کمیشن نے ایک پریس ریلیز میں کہا، "مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی کے موقع پر، نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن نے بھارت سے آنے والے سکھ یاتریوں کو سالانہ برسی میں شرکت کے لیے 509 ویزے جاری کیے ہیں۔
مہاراجہ رنجیت سنگھ 19ویں صدی میں سکھ سلطنت کے پہلے بادشاہ تھے۔ وہ 'شیرِ پنجاب' کے نام سے بھی مشہور ہیں۔
پاکستان کے ناظم الامور سعد احمد وڑائچ نے سکھ یاتریوں کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے انھیں ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے لیے پاکستان کے مسلسل عزم پر زور دیا۔