جموں (اشرف گنائی): ضلع کشتواڑ کے مسو پاڈر علاقے میں ایک گاڑی کے گہری کھائی میں گرنے سے کم از کم چار افراد ہلاک ہو گئے۔ اس المناک واقعے کی تصدیق مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کی۔ انھوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ کرتے ہوئے سوگوار خاندانوں کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔ مرکزی وزیر نے لکھا کہ، ابھی یہ جان کر دکھ ہوا کہ گاڑی میں سفر کرنے والے مسافروں میں سے 4 موقع پر ہی مردہ پائے گئے ہیں۔ ڈرائیور سمیت دو دیگر افراد کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔ سوگوار خاندانوں سے میری دلی تعزیت۔
Saddened to learn just now that 4 of the passengers travelling in the vehicle have been found dead on the spot. Two other persons, including the driver, are not traced as yet. My sincere condolences to the bereaved families. Om Shanti 🙏🏻 https://t.co/113Y6N3Zo4
— Dr Jitendra Singh (@DrJitendraSingh) January 5, 2025
اطلاعات کے مطابق، ایک بولیرو کیمپر سڑک سے اُلٹ کر گوار ماسو کے مقام پر کھائی میں جا گرا۔ جائے حادثہ سے چار لاشیں نکال لی گئی ہیں، لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن چلایا جا رہا ہے۔
اس واقعے پر بات کرتے ہوئے ایک سینئر پولیس اہلکار نے کہا کہ، "چار افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے، اور فی الحال علاقے میں ریسکیو کارروائیاں جاری ہیں۔" جب ان سے دو لاپتہ افراد کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے مزید کہا کہ تفصیلات پتہ کی جا رہی ہیں۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے یہ بھی بتایا کہ وہ کشتواڑ کے ڈپٹی کمشنر راجیش کمار شاون کے ساتھ رابطے میں ہیں تاکہ صورتحال پر گہری نظر رکھیں۔ وزیر نے فالو اپ اپ ڈیٹ میں کہا کہ، ریسکیو ٹیموں کو حرکت میں لایا گیا ہے۔
مقامی لوگوں اور ریسکیو ٹیموں کو دشوار گزار علاقے کی وجہ سے چیلنجز کا سامنا ہے کیونکہ وہ زندہ بچ جانے والوں کو تلاش کرنے یا لاشیں نکالنے کے لیے انتھک کوشش کر رہے ہیں۔ حادثے کا شکار ہونے والوں کی شناخت اور حادثے کی اصل وجہ معلوم کرنے کی کوشش جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: