بیروت: لبنان کی وزارت صحت عامہ کے مطابق وسطی بیروت، لبنان میں راس النبہ محلے کو نشانہ بنانے والے اسرائیلی فضائی حملوں میں کم از کم 22 افراد ہلاک اور 117 زخمی ہو گئے ہیں۔ الجزیرہ کی خبر کے مطابق، جمعرات کی آدھی رات کو بغیر کسی وارننگ کے کیے گئے ان حملوں میں دارالحکومت کے مرکز میں دو رہائشی عمارتیں شامل تھیں۔ نشانہ بننے والی عمارتوں میں سے ایک ایسے علاقے میں واقع ہے جہاں بہت سے بے گھر لوگ رہتے ہیں۔
بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقے دحیہ کے باہر یہ تیسرا اسرائیلی حملہ ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ ستمبر کے آخر میں فوجی آپریشن میں توسیع کی گئی تھی۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ حملوں میں 29 ستمبر کو بیروت کے کولا اور 3 اکتوبر کو بچورہ کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ انہوں نے حملہ ایک میل دور سے محسوس کیا، عمارتیں لرز رہی تھیں اور رہائشی بلاکس سے دھواں اٹھ رہا تھا۔