ETV Bharat / state

شیوسینا ادھو، بی ایم سی انتخابات میں تنہا مقابلہ کرے گی: سنجے راوت - BMC ELECTIONS

مہاراشٹر میں بی ایم سی انتخابات سے قبل سنجے راوت کا بڑا بیان سامنے آیا ہے۔ شیوسینا ادھو پارٹی کے تنہا مقابلہ کرنے کا اشارہ۔

شیوسینا ادھو، بی ایم سی انتخابات میں تنہا مقابلہ کرے گی: سنجے راوت
شیوسینا ادھو، بی ایم سی انتخابات میں تنہا مقابلہ کرے گی: سنجے راوت (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 21, 2024, 6:26 PM IST

پونے: مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے بعد ریاست میں آئندہ چند ماہ میں میونسپل کارپوریشن کے انتخابات ہونے جارہے ہیں۔ ایسے میں تمام سیاسی جماعتوں نے الیکشن کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ دریں اثنا، سنجے راوت نے کہا کہ شیو سینا (یو بی ٹی) آنے والے ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) کے انتخابات میں تنہا مقابلہ کرے گی۔ تاہم، انہوں نے کہا کہ پارٹی دیگر میونسپل کارپوریشن انتخابات ایم وی اے کے ساتھ مل کر لڑے گی۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ اسمبلی انتخابات میں بڑے جھٹکے کا سامنا کرنے کے بعد مہاوکاس اگھاڑی اپنی توجہ آئندہ انتخابات پر مرکوز کر رہی ہے۔ ادھر شیو سینا (یو بی ٹی) لیڈر سنجے راوت نے بڑا بیان دے کر سیاسی ہلچل مچا دی ہے۔

یو بی ٹی لیڈر سنجے راوت نے کہا کہ شیو سینا کے کارکن بلدی انتخابات اپنے طور پر لڑنا چاہتے ہیں۔ وہ ممبئی میونسپل کارپوریشن کے انتخابات اپنے طور پر لڑیں گے اور ایم وی اے کے ساتھ دیگر میونسپل کارپوریشن انتخابات میں مقابلہ کریں گے۔ یو بی ٹی لیڈر سنجے راوت نے ہفتہ کو پونے میں ایک پریس کانفرنس کا اہتمام کرتے ہوئے یہ جانکاری دی۔

یہ بھی پڑھیں: مہاراشٹر اسمبلی انتخابات: سنجے راوت نے مہا یوتی کی جیت پر طنز کیا،کہا یہ مینڈیٹ نہیں ہے - SANJAY RAUT ON ELECTION RESULT

میونسپل کارپوریشن انتخابات کو شیو سینا (یو بی ٹی) کے لیے اہم بتاتے ہوئے سنجے راوت نے کہا کہ پارٹی کسی بھی طرح سے بی ایم سی انتخابات جیتنا چاہتی ہے۔ جب سنجے راوت سے پوچھا گیا کہ کیا وہ خود بلدیاتی انتخابات لڑیں گے، تو انہوں نے کہا، "ہم اب بھی ایم وی اے میں ہیں... یہاں تک کہ جب ہم بی جے پی کے ساتھ اتحاد میں تھے، ہم نے بلدیاتی انتخابات اپنے طور پر لڑے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی میں ایسے کارکن ہیں جو بلدیاتی انتخابات کے ساتھ ساتھ ضلع کونسل کے انتخابات بھی اپنے طور پر لڑنا چاہتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.