ETV Bharat / jammu-and-kashmir

حزب المجاہدین سے منسلک اسلحہ ضبطی معاملہ میں دو افراد کے خلاف این آئی اے کی چارج شیٹ داخل - NIA CHARGESHEETS TWO IN JK

جموں و کشمیر میں حزب المجاہدین سے منسلک اسلحہ ضبطی معاملہ میں این آئی اے کی دو افراد کے خلاف چاشیٹ۔

حزب المجاہدین سے منسلک اسلحہ ضبطی معاملہ میں دو افراد کے خلاف این آئی اے کی چارج شیٹ داخل
حزب المجاہدین سے منسلک اسلحہ ضبطی معاملہ میں دو افراد کے خلاف این آئی اے کی چارج شیٹ داخل (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 21, 2024, 9:05 PM IST

سری نگر: نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے ہفتے کے روز بتایا کہ جموں و کشمیر کے کالعدم عسکریت پسند گروپ حزب المجاہدین سے منسلک اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد ضبط کرنے کے معاملے میں دو افراد کے خلاف چارج شیٹ داخل کی گئی ہے۔

جموں کی این آئی اے کی خصوصی عدالت میں داخل کرائی گئی چارج شیٹ میں وحید الظہور، جس گاڑی سے دھماکہ خیز مواد، اسلحہ اور گولہ بارود ضبط کیا گیا تھا، اس کے ڈرائیور اور مبشر مقبول میر کے نام درج ہیں۔

این آئی اے کے مطابق، یہ اسلحہ 30 جون 2024 کو ماچی پورہ، رشید آباد، بارہمولہ میں سیکورٹی چیک پوائنٹ آپریشن کے دوران ضبط کیا گیا تھا۔ رکنے کا اشارہ کرنے پر وحید نے بھاگنے کی کوشش کی لیکن اسے پکڑ لیا گیا۔ "اس کی گاڑی اور شخص تلاشی مییں غیر قانونی اسلحہ ملا۔"

تحقیقات سے پتہ چلاکہ حزب المجاہدین کے لیے اوور گراؤنڈ ورکر کے طور پر وحید کام کررہا تھا۔ سری نگر میں اس کی رہائش گاہ کی تلاشی کے دوران مزید مجرمانہ شواہد کا پتہ چلا۔ ایجنسی نے بیان میں مزید کہا کہ تفتیش کے دوران مبشر مقبول میر کو ایک شریک سازشی کے طور پر ظاہر کیا گیا، جسے بعد میں سازش میں مالی طور پر اور مدد فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: منڈی پونچھ میں 20 سالہ جوان ہلاک، کیا اسے بچایا جاسکتا تھا - 20 YEAR OLD YOUTH DIES

این آئی اے نے کہا کہ اس سلسلہ میں کیس RC-6/2024/NIA/JMU کے تحت تحقیقات کی گئی تاکہ سازش کا پوری طرح پتہ چلایا جاسکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.