حیدرآباد : حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کا جسد خاکی قطر میں واقع ان کے گھر پہنچنے پر جذباتی مناظر دیکھیں گئے۔ اس موقع پر اہلیہ نے اسماعیل ہنیہ کو بہادر اور شہید کہا۔ انہوں نے ہنیہ کو فلسطینی عوام کا ہیرو قرار دیا۔ اس دوران افراد خاندان اور حماس کے ارکان بھی موجود تھے۔
گذشتہ روز ایران کے دارالحکومت تہران میں ایران کے اعلیٰ رہنما آیت اللہ خامنہ ای نے اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ پڑھائی تھی۔ تہران یونیورسٹی میں نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں ہزاروں مرد و خواتین نے شرکت کی تھی۔ تہران میں نماز جنازہ کے بعد اسماعیل ہنیہ کی میت کو قطر کے دارالحکومت دوحہ میں واقع ان کے مکان منتقل کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ تہران میں ادا کی گئی - Ismail Haniyeh Funeral in Tehran