حیدرآباد: شمالی ہندوستان میں شدید سردی کی لہر نے پورے خطے کو اپنی گرفت میں لے رکھا ہے۔ شدید سردی کے بیچ بعض علاقوں میں تیز ہوا اور بارش کے امکانات ہی۔ ۔ اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے الرٹ بھی جاری کر دیا ہے۔
ملک کے وسطی حصوں میں مشرقی ہوا کے ساتھ مغربی ڈسٹربنس کی وجہ سے 28 دسمبر کو شمال مغربی اور وسطی ہندوستان کے کچھ حصوں میں ہلکی بارش، گرج چمک اور ژالہ باری کا امکان ہے۔
#WATCH | Guwahati, Assam: A layer of dense fog blankets the city.
— ANI (@ANI) December 28, 2024
As per IMD, the lowest temperature is forecasted at 13°C with a warning of shallow to moderate fog. pic.twitter.com/2s5Tbpdrkb
شدید سردی کی پیشن گوئی
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت میں کوئی خاص تبدیلی نہیں ہوگی۔ اگلے تین دنوں کے دوران شمال مغربی، مغربی، وسطی اور مشرقی ہندوستان میں درجہ حرارت 2-4 ڈگری سیلسیس گرنے کا امکان ہے۔
سرد لہر کی وارننگ
ہماچل پردیش کے کچھ حصوں میں 29 سے 31 دسمبر تک سردی کی لہر جاری رہنے کا امکان ہے۔ اتراکھنڈ اور ہریانہ، چندی گڑھ، دہلی کے مختلف علاقوں میں سردی کی لہر کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔
#WATCH | Delhi: People take the help of a bonfire to keep themselves warm as mercury dips in the National Capital. As per IMD, the lowest temperature is forecasted at 12°C with a possibility of light rain.
— ANI (@ANI) December 28, 2024
(Visuals from Maulana Azad Road) pic.twitter.com/GjoKcKlJWx
گھنی دھند کی وارننگ
راجستھان کے مختلف علاقوں میں دیر رات اور صبح کے دوران ایک سے دو دن تک گھنی دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔ دیر رات اور صبح کے دوران ہماچل پردیش کے مختلف علاقوں میں بھی گھنی دھند کا امکان ہے۔ پنجاب، ہریانہ، چندی گڑھ، مغربی اتر پردیش، اڈیشہ، جھارکھنڈ، آسام اور میگھالیہ، ناگالینڈ، منی پور، میزورم اور تریپورہ میں بھی دھند پڑنے کا امکان ہے۔
ان ریاستوں میں بارش کے امکانات
ویسٹرن ڈسٹربنس کی وجہ سے 28 دسمبر کو مغربی ہمالیائی علاقے میں بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔ اس کے ساتھ ہی اتراکھنڈ میں شدید بارش اور برفباری کا بھی امکان ہے۔ پنجاب، ہریانہ، چندی گڑھ، دہلی، مغربی اتر پردیش اور مشرقی راجستھان میں گرج چمک اور تیز ہوا (ہوا کی رفتار 30-40 کلومیٹر فی گھنٹہ) کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔
#WATCH | Uttar Pradesh: Rain lashes several parts of the Mathura city pic.twitter.com/8QUecFMcJ1
— ANI (@ANI) December 27, 2024
آج مشرقی اتر پردیش، مغربی راجستھان، مغربی مدھیہ پردیش، ودربھ، اندرونی مہاراشٹرا اور گجرات کے علاقے میں گرج چمک اور تیز ہوا (ہوا کی رفتار 30-50 کلومیٹر فی گھنٹہ) کے ساتھ ہلکی پھلکی بارش کا امکان ہے۔ مدھیہ پردیش میں 28 دسمبر کو گرج چمک اور ژالہ باری کا امکان ہے۔
#WATCH | J&K | Police help stranded tourists in Ganderbal amid heavy snowfall in the area
— ANI (@ANI) December 27, 2024
(Source: Ganderbal Police) pic.twitter.com/UAgSyilMlt
جموں و کشمیر میں برف باری
وہیں وادی کشمیر تازہ برف باری کی وجہ سے پورا خطہ برف سے ڈھک گیا ہے۔ اس دوران سیاح قدرتی نظاروں سے لطف اندوز ہوتے دیکھے گئے۔ شدید برفباری اور پھسلن کے باعث کئی لوگ سڑکوں پر پھنس بھی گئے۔ جموں و کشمیر پولیس نے گاندربل میں شدید برف باری کے دوران پھنسے ہوئے سیاحوں کی مدد کی۔
#WATCH | J&K | Bhaderwah in Doda covered in a blanket of snow as the area receives fresh snowfall; tourists were seen enjoying the scenic view pic.twitter.com/AT4ouehicr
— ANI (@ANI) December 27, 2024
یہ بھی پڑھیں: بھاری برفباری سے کشمیر بھر میں پروازیں اور ٹرین خدمات متاثر، معمولات زندگی درہم برہم
قومی راجدھانی میں بارش
قومی دارالحکومت دہلی کے مختلف علاقوں میں ہفتہ کی صبح مسلسل بارش ہوئی۔ موسلادھار بارش اور تیز ہوا کے باعث علاقوں میں درخت جڑوں سے اکھڑ گئے۔ بارش کے باعث موسم مزید سرد ہوگیا۔ پارہ گرنے کی وجہ سے لوگ خود کو گرم رکھنے کے لیے الاؤ کا سہارا لیتے نظر آئے۔ آئی ایم ڈی کے مطابق کم سے کم درجہ حرارت 12 ڈگری سیلسیس رہنے کا امکان ہے اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔ اس کے ساتھ ہی آسام کے گوہاٹی شہر میں صبح کے وقت دھند کی چادر چھائی رہی۔ آئی ایم ڈی کے مطابق کم سے کم درجہ حرارت 13 ڈگری سیلسیس رہنے کا امکان ہے۔