غزہ: غزہ میں فلسطینیوں کے دلوں پر حکومت کرنے والے اسماعیل ہنیہ کو ایران کے شہر تہران میں قتل کر دیا گیا۔ جنگ کے دوران کرائے گئے حالیہ سروے میں فلسطینی حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کی حمایت میں سامنے آئے تھے۔ اسماعیل ہنیہ کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ حماس کا عسکری ونگ القسام بریگیڈز گزشتہ نو مہینوں سے اپنی جان کی بازی لگا کر اسرائیل کو فتح سے کافی دور دھکیلے ہوئے ہے۔
سات اکتوبر 2023 سے جاری نو مہینوں کی اس تباہ کن جنگ میں اسرائیلی جارحیت کی کچھ ممالک کو چھوڑ کر دنیا کے بیشتر ممالک نے مذمت کی ہے۔اسرائیل کے خونریز حملوں میں اب تک 39 ہزار سے زائد فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں جن میں زیادہ تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔ ان ہلاکتوں میں حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے خاندان کے 60 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
بڑے پیمانے پر ہوئیں اپنے افراد خاندان کی ہلاکتوں نے بھی اسماعیل ہنیہ کو اسرائیل کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور نہیں کیا۔ انھوں نے اپنے افراد خاندان کی ہلاکتوں کو ایک بڑے مقصد کو حاصل کرنے کے لیے قربانی سے تعبیر کیا۔
اسماعیل ہنیہ کی ہلاکت پر صاحبزادے نے کیا کہا؟