ETV Bharat / jammu-and-kashmir

وزیر اعلی عمر عبدللہ نے سرینگر کے ہسپتالوں کا اچانک دورہ کیا - OMAR ABDULLAH VISIT TO HOSPITALS

عمر عبدللہ نے اہسپتال انتظامیہ سے گفتگو کرتے ہوئے زور دیا کہ ہیٹنگ سسٹم 24 گھنٹے فعال رہے۔

وزیر اعلی عمر عبدللہ نے سرینگر کے ہسپتالوں کا اچانک دورہ کیا
وزیر اعلی عمر عبدللہ نے سرینگر کے ہسپتالوں کا اچانک دورہ کیا (Image Source: ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : 12 hours ago

سری نگر: وزیر اعلی عمر عبدللہ نے بدھ کو سرینگر کے برزلہ بون اینڈ جوائنٹ اہسپتال اور بچوں کے اہسپتال بمنہ کا اچانک دورہ کیا اورسخت سردی کے دوران مذکورہ صحت مراکز میں کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا۔

وزیر اعلی کے اس اچانک دورے نے ڈاکٹروں اور اہسپتال انتظامیہ کو حیرت میں ڈال دیا کیونکہ انہیں اس دورے کی کوئی بھی پیشگی اطلاع نہیں تھی ۔

اپنے دورے کے دوران وزیر اعلی عمر عمر عبدللہ نے دونوں اہسپتالوں میں زیر علاج مریضوں اور تیمارداروں کے ساتھ بات چیت کی اور درپیش مشکلات کے حوالے سے ان سے جانکاری حاصل کی۔وہیں انہوں نے فراہم کی جارہی طبی سہولیات، طبی سازوسامان، گرمی کے انتظامات اور ایمرجنسی سہولیات کی دستیابی کے بارے میں تفصیلات بھی حاصل کی۔

سخت سردی کی وجہ سے درپیش مشکلات پر تشویش کا اظہار کیا۔اس وقت جاری شدید سرد کے اس موسم نے نہ صرف بجلی اور پانی کی فراہمی کو متاثر کیا بلکہ کئی بیماریوں میں بھی اضافہ کیا۔

عمر عبدللہ نے اہسپتال انتظامیہ سے گفتگو کرتے ہوئے زور دیا کہ ہیٹنگ سسٹم 24 گھنٹے فعال رہے اور ادویات کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ سخت سردی کے ان ایام کے دوران اہسپتال کو فعال رہنا بے حد ضروری ہے تاکہ عوام کو بہتر طبی سہولیات فراہم کی جاسکیں۔اس دوران بچوں کے اہسپتال میں تیمار داروں کے لیے سرائے تعمیر کرنے وزیر اعلی موقع پر ہی ہدایت دی

وزیر اعلی عمر عبدللہ کے ہمراہ وزیر صحت سکینہ ایتو تھی اور انہوں نے بھی بون اینڈ جوائنٹ اور 5سو بستوں والے بچوں کے اہسپتال میں کئے سردیوں کے انتظامات ،علاج ومعالجہ کی سہولیات اور طبی اور نیم طبی عملے کی دستیابی کا جائزہ لیا ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.