ETV Bharat / international

اسرائیل کا پہلی بار حماس کے سابق لیڈر اسماعیل ہنیہ کے قتل میں ملوث ہونے کا اعتراف - HANIYEH ASSASSINATION

اسرائیلی وزیردفاع کاٹز نے ایک تقریر میں اعتراف کیا کہ تہران میں حماس کے سابق رہنما اسماعیل ہنیہ کے قتل میں اسرائیل ملوث تھا۔

حماس کے سابق لیڈر اسماعیل ہنیہ
حماس کے سابق لیڈر اسماعیل ہنیہ (File Photo: AP)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : 14 hours ago

تل ابیب: اسرائیل کے وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے پہلی بار عوامی سطح پر اعتراف کیا کہ ایران کی راجدھانی تہران میں حماس کے سیاسی سربراہ اسماعیل ہنیہ کا قتل ان کے ملک نے کیا۔ اسی کے ساتھ کاٹز نے یمن کی مسلح تنظیم حوثیوں کو بھی خبردار کیا کہ ان کا انجام بھی حماس کے سابق سربراہ جیسا ہوگا۔

اسرائیلی وزیر دفاع نے پیر کو تل ابیب میں منعقدہ ایک عوامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے "برائی کے محور (مزاحمت کے محور) کو شدید دھچکا پہنچایا ہے، اور ہم یمن میں حوثی دہشت گرد تنظیم کو بھی سخت دھچکا پہنچائیں گے، جو کہ اب تک سب سے آخر میں کھڑی ہے"۔

انہوں نے اپنی تقریر میں کہا کہ "جب حوثی دہشت گرد تنظیم اسرائیل پر میزائل داغ رہی ہے، تو ایسے میں اپنے بیان کے آغاز میں انہیں ایک واضح پیغام دینا چاہتا ہوں۔ ہم نے حماس کو شکست دی، ہم نے حزب اللہ کو شکست دی، ہم نے ایران کے دفاعی نظام کو ناکارہ کر دیا اور اس کے میزائیل پیداواری نظام کو نقصان پہنچایا، ہم نے شام میں بشار الاسد کی حکومت کو گرا دیا ہے۔''

متعلقہ خبریں: حماس کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کا ایران میں قتل، اسرائیل پر الزام

ھنیہ کے قتل پر اسرائیلی وزیر کا جشن، حماس نے کہا، اسرائیل کو اس کی سزا ملے گی

اسماعیل ہنیہ کی ہلاکت پر بیٹے کا جذباتی بیان، کہا، والد نے وہ حاصل کیا جس کی انہیں خواہش تھی

کاٹز نے مزید کہا کہ ''ہم حوثی کے اسٹریٹجک انفراسٹرکچر کو تباہ کر دیں گے اور ان کے رہنماؤں کے سر قلم کر دیں گے جیسا کہ ہم نے تہران، غزہ اور لبنان میں ہنیہ، سنوار اور نصراللہ کے ساتھ کیا۔ ہم ایسا ہی حدیدہ اور صنعا میں بھی کریں گے۔" واضح رہے کہ یہ پہلا موقع ہے جب اسرائیل نے باضابطہ طور پر اور عوامی سطح پر اسماعیل ہنیہ کے قتل میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.