تہران: عرب میڈیا کے مطابق نیتن یاہو کی رہائش گاہ پر ہفتے کی صبح ڈرون سے حملہ کیا گیا۔ ایک قطری میڈیا آؤٹ لیٹ نے اطلاع دی ہے کہ حزب اللہ کی طرف سے قیصریہ کے علاقے کی طرف داغے گئے ڈرون نے نیتن یاہو کی رہائش گاہ کو نشانہ بنایا۔ اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ ڈرون نے قیصریہ میں ایک عمارت پر حملہ کیا۔
اسرائیلی میڈیا نے جائے وقوعہ کی کوئی فوٹیج شائع نہیں کی۔ اس سے قبل ہفتے کی صبح صہیونی ذرائع نے اسرائیلی حکومت کے سربراہ بنجمن نیتن یاہو کی رہائش گاہ کے قریب ڈرون کے دھماکے کی اطلاع دی تھی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعے کے بعد متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ڈرون نیتن یاہو کی رہائش گاہ کے قریب ایک عمارت سے ٹکرا گیا۔ ابھی مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔
غور طلب ہے کہ ایک روز قبل اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے حماس کے رہنما یحییٰ سنوار کے قتل کی تصدیق کی تھی۔
یحییٰ سنوار کی موت کے بعد بھی حماس زندہ رہے گی: خامنہ ای