اوگاڈگو: مشرقی برکینا فاسو میں اتوار کے روز مسجد پر ہونے والے حملے میں درجن سے زائد نمازی مارے گئے۔ فیڈریشن آف اسلامک ایسوسی ایشن آف برکینا نے پیر کے روز جاری کردہ بیان میں اس بات کی جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ برکینا فاسو کے مشرقی علاقے کے نتیابوانی میں واقع مسجد پر حملے میں اتوار کے روز کم از کم 14 نمازی جاں بحق ہوگئے، جن میں سے دو اسپتال میں دم توڑ گئے۔
رپورٹ کے مطابق ایک سکیورٹی ذریعے نے پیر کے روز بتایا کہ اتوار کی صبح 5 بجے مسلح حملہ آوروں نے نتیابوانی میں واقع مسجد پر حملہ کیا، جس میں کئی افراد ہلاک ہو گئے۔
ایک دوسرے مقامی اہلکار کے مطابق برکینا فاسو کی فوج کے معاون فوجیوں اور رضاکاروں کو بھی حملہ آور گروہوں نے نشانہ بنایا۔