غزہ: اتوار کو غزہ شہر میں اسرائیلی حملوں میں کم از کم 25 فلسطینی ہلاک ہوگئے۔ طبی ذرائع اور عینی شاہدین نے یہ اطلاع دی۔ طبی ذرائع نے بتایا کہ غزہ شہر کے جنوب میں زیتون کے قریب ایک رہائشی عمارت پر جنگی طیاروں کے حملے میں بچوں سمیت 15 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ط مقامی ذرائع اور عینی شاہدین کے مطابق جنگی طیاروں نے بغیر کسی پیشگی وارننگ کے تین منزلہ مکان پر میزائل داغے۔
اسرائیلی سرکاری کان ٹی وی کے مطابق اسرائیلی فوج 20 فروری سے حماس سے وابستہ بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنا رہی ہے۔ اسی دن غزہ شہر کے مغرب میں ساحلی سڑک پر اسرائیلی فضائی حملوں میں 10 فلسطینی ہلاک ہو گئے۔ مقامی ذرائع اور عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی فورسز نے امدادی ٹرکوں کے انتظار میں کھڑے افراد کو نشانہ بناتے ہوئے توپ خانے کے گولے داغے اور فضائی حملے کیے جس سے 10 افراد ہلاک اور دیگر زخمی ہوئے۔
غزہ پر اسرائیلی حملوں میں 25 فلسطینیوں کی موت - Israeli attack
غزہ میں ہلاکتوں کی تعداد اب 30 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔ غزہ میں اسرائیل کے تازہ حملوں میں 25 فلسطینی ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔
Etv Bharat
Published : Feb 26, 2024, 11:16 AM IST
غزہ میں حماس کے زیر انتظام وزارت صحت کے مطابق سات اکتوبر کو اسرائیل پر حماس کے حملے کے بعد سے غزہ میں جاری اسرائیل کی جنگ میں کم از کم 29,606 فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں۔ ان میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے۔ 7 اکتوبر سے اب تک 69,737 زخمی ہو چکے ہیں۔ غزہ کا طبی نظام برباد ہو چکا ہے اور ان زخمیوں کے مناسب علاج کے کوئی انتظام نہیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:
- غزہ میں دو ماہ کا فلسطینی بچہ بھوک سے مر گیا
- جنگ بندی سے رفح میں اسرائیلی فوجی حملے میں 'کسی حد تک' تاخیر ہوگی: نتن یاہو
- غزہ موت کا علاقہ بن چکا ہے: عالمی ادارہ صحت
- ڈبلیو ایچ او نے جنوبی غزہ کے اسپتال سے 32 سنگین مریضوں کو منتقل کیا
- شمالی غزہ میں خوراک کی ترسیل روک دی گئی، خطے میں قحط کا خطرہ بڑھا
- غزہ میں عوام فاقہ کشی سے موت کے منہ میں جا ر ہے ہیں: عالمی ادارہ صحت
- غزہ میں چار میں سے ایک سے زیادہ فلسطینی بھوک سے مر رہے ہیں