اردو

urdu

ETV Bharat / health

کیا آپ روزانہ ورزش کرتے ہیں آئیے جانتے ہیں کس وقت ورزش کرنا بہتر ہے - walking benefits

بڑی تعداد میں لوگ صبح کے اوقات میں چلنا زیادہ پسند کرتے ہیں۔صبح کے اوقات میں ہلکی سورج کی روشنی میں چلنے کے کئی فوائد ہیں۔ ان اوقات میں جسم کو وٹامن ڈی بڑی مقدار میں ملتی ہے، قوت مدافعت بڑھتی ہے۔ہڈیاں مضبوط ہوتی ہے۔سب سے زیادہ میٹابولیزم کو بڑھاتا ہے۔ماہرین نے کہا کہ ساتھ ہی سونے کے اوقات میں بھی تبدیلی آتی ہے۔

کیا آپ روزانہ ورزش کرتے ہیں آئیے جانتے ہیں کس وقت ورزش کرنا بہتر ہے
کیا آپ روزانہ ورزش کرتے ہیں آئیے جانتے ہیں کس وقت ورزش کرنا بہتر ہے

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 15, 2024, 10:45 AM IST

کب ورزش کرنا بہتر ہے۔ بہت سارے لوگ اب باقاعدگی سے پیدل چلنے یعنی ورزش کو ترجیح دے رہے ہیں۔ روزانہ پیدل چلنا حقیقت میں ایک اچھی بات ہے، لیکن کس وقت چلنا بہتر ہے زیادہ تر لوگ یہ نہیں جانتے۔ اس حوالے سے کئی غلط فہمیاں سامنے آرہی ہے۔ آئیے جانتے ہیں کہ ورزش کے لیے کون سا وقت بہتر ہے۔

بہ آسانی کسی بھی وقت چلنا آپ کے لیے بہتر ہے۔ بہت سارے لوگ اس بات سے پریشان ہے کہ کس وقت چلنا بہتر ہوگا صبح کےوقت یا شام کے وقت ایسے سوالات ان دنوں زیادہ گردش کررہے ہیں۔ آئیے جانتے ہیں ان سوالات کے بارے میں ماہرین کی کیا رائے ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ روزانہ باقاعدگی سے چلنے کے کئی فوائد ہیں۔ پیدل چلنے سے آپ کا جسم فٹ رہتا ہے۔ آپ سارا دن چست رہتے ہیں۔ خون کی دوران کنٹرول میں رہتی ہے۔ خاص طور پر ورزش دل کے امراض کو کم کرتی ہے۔ ایک مطالعے کے مطابق الگ الگ اوقات پر چلنے کے الگ فوائد ہیں۔ صبح اور شام کے اوقات میں چلنے کے صحت کے لیے الگ فوائد ہیں۔ آئیے دیکھتے ہیں کس وقت چلنا زیادہ مفید ہے۔

  • صبح کے اوقات میں چلنے کے فوائد

بڑی تعداد میں لوگ صبح کے اوقات میں چلنا زیادہ پسند کرتے ہیں۔ صبح کے اوقات میں ہلکی سورج کی روشنی میں چلنے کے کئی فوائد ہیں۔ ان اوقات میں جسم کو وٹامن ڈی بڑی مقدار میں ملتی ہے، قوت مدافعت بڑھتی ہے، ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں۔ سب سے زیادہ میٹابولیزم کو بڑھاتا ہے۔ ماہرین نے کہا کہ ساتھ ہی سونے کے اوقات میں بھی تبدیلی آتی ہے۔

ان سب کے باوجود ذہنی دباو کو کم کرتا ہے۔ذہنی سکون کو بڑھاتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ صبح کے اوقات میں تازہ ہوا صاف شفاف پرسکون ماحول ہوتا ہے۔ صبح کے اوقات میں ورزش کرنا صحت کیلئے کئی اعتبار سے مفید ہوتا ہے۔ ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ سردیوں کے ایام میں صبح کی ورزش کے الگ اثرات ہوتے ہیں۔ سردیوں میں صبح کی ورزش سے جوائنٹ پین جوڑوں کے درد میں اضافہ ہوتا ہے۔ 2014 کی رپورٹ کے مطابق صبح کی ورزش آپ کو خوش مزاج، چست اور متحرک بناتی ہے۔

  • شام کے اوقات میں ورزش کے فوائد

ماہرین کا کہنا ہے کہ شام کی ورزش دن بھر کی تھکا وٹ اور ذہنی دباو کو کم کرتی ہے۔ 2010 میں جنرل آف اسپورٹس سائنس اینڈ میڈیکل کی رپورٹ کے مطابق شام کی ورزش بے چینی ذہنی دباو کو کم کرتی ہے، ساتھ ہی رگوں کو آرام پہنچاتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہیکہ یہ نہ صرف نظام ہاضمہ کو بہتر بناتی ہے بلکہ رات کو آرام دہ نیند فراہم کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ شام کی ورزش کا نقصان یہ ہے کہ آلودگی سے متاثر ہونے کے کئی امکانات ہوتے ہیں۔ شام کو چلنے سے تھکاوٹ کی وجہ سے زیادہ بھوک لگنے کا امکان بڑھ جاتاہے۔ ماہرین کےمطابق اگر ممکن ہو تو شام کی ورزش کو نظرانداز کر کے صبح کی ورزش کو ترجیح دیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details