ETV Bharat / health

سردیوں میں تل گڑ کے لڈو اور چِکی ضرور کھائیں، دونوں کا امتزاج صحت کے لیے بہت فائدہ مند - SESAME AND JAGGERY BENEFITS

تل اور گڑ کا ذائقہ جہاں موسم سرما کا مزہ دوبالا کر دیتا ہے، وہیں یہ صحت کیلئے بھی بہت فائدہ مند ہے۔ جانیے کیسے...

تل اور گڑ کے لڈو اور چکی
تل اور گڑ کے لڈو اور چکی (Representative Image: Freepik)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 13, 2025, 10:07 AM IST

حیدرآباد (نیوز ڈیسک): ہند و پاک سمیت پورے بر صغیر میں سردیوں کے موسم میں تل اور گڑ کی مختلف چیزیں بنانے اور کھانے کی روایت عام ہے۔ اس دوران خاص طور پر تل گڑ کے لذیذ چِکی، لڈو اور گجک کو لوگ خوب پسند کرتے ہیں۔

تل میں پائے جانے والے غذائی اجزاء

ویب ایم ڈی کے مطابق تل (Sesamum indicum) کی پیدوار ایشیا، افریقہ اور جنوبی امریکہ کے گرم علاقوں میں ہوتی ہے۔ تل میں بہت سے غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں۔ تل میں ایسے کیمیکلز بھی ہوتے ہیں جو سوجن کو کم کرنے، زخم بھرنے اور کھانے سے چینی کو جذب کرنے کی رفتار کم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ تل کے بیج پروٹین، وٹامنز اور اینٹی آکسیڈنٹس کا بھی بھرپور ذریعہ ہیں۔ اس میں پروٹین، کیلشیم، کاربوہائیڈریٹس، کاپر، آئرن، میگنیشیم وغیرہ موجود ہوتے ہیں جو کہ جسم کو کئی طرح سے غذائیت فراہم کرتے ہیں۔ عام طور پر تل کا استعمال کھانسی، ذیابیطس، ہائی کولیسٹرول، دل کی بیماری، جیسے مسائل میں کیا جاتا ہے، لیکن ان استعمال کی حمایت میں تاحال کوئی ٹھوس طبی و سائنسی ثبوت نہیں ہے۔ تل میں موجود کاپر جوڑوں کے درد کے علاج میں مدد کرتے ہیں۔ میگنیشیم نبض اور سانس کی صحت کو بہتر رکھنے میں مدد کرتا ہے۔ ساتھ ہی اس میں موجود کیلشیم مائیگرین، پی ایم ایس، آسٹیوپوروسس اور بڑی آنت کے کینسر جیسے مسائل میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

گڑ کے فوائد

ویب ایم ڈی کے مطابق گڑ کو طبی خصوصیات کا ذخیرہ مانا جاتا ہے۔ یہ ایک ایسا سپر فوڈ ہے جسے لوگ زیادہ تر سردیوں میں استعمال کرتے ہیں کیونکہ یہ قدرتی طور پر جسم کو گرمی فراہم کرتا ہے۔ گڑ میں فاسفورس، کیلشیم، پوٹاشیم، فولک ایسڈ، میگنیشیم اور آئرن جیسے غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں جو کہ صحت کے لیے بہت فائدہ مند تصور کیے جاتے ہیں۔ گڑ ایک روایتی میٹھا ہے جو عام طور پر ہندوستان، افریقہ، جنوبی امریکہ کے کچھ حصوں اور جنوب مشرقی ایشیا میں پایا جاتا ہے۔ یہ گنے کے رس یا کھجور کے عرق سے تیار کیا جانے والا قدرتی مٹھا ہے، جسے ابال کر گاڑھا کرنے کے بعد الگ الگ شکلوں میں جما دیا جاتا ہے۔ گڑ کو اکثر چینی کا صحت مند متبادل سمجھا جاتا ہے کیونکہ اس میں گنے یا کھجور کے رس میں پائے جانے والے کچھ قدرتی معدنیات اور وٹامنز ہوتے ہیں۔ اس میں آئرن، کیلشیم، پوٹاشیم اور اینٹی آکسیڈنٹس ہوتے ہیں جو ریفائنڈ شوگر میں نہیں ہوتے۔ گڑ میں چینی کی مقدار زیادہ ہونے کی وجہ سے اسے توانائی کا ایک اچھا ذریعہ بھی سمجھا جاتا ہے۔ گڑ اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتا ہے جو جسم میں نقصان دہ فری ریڈیکلز سے لڑنے میں مدد کرتا ہے، یہ کینسر اور دل کی بیماری جیسی دائمی بیماریوں کے خطرے کو کم کرتے ہیں۔

تل اور گڑ کو ایک ساتھ کھانے کے فائدے

سردیوں کے ایام میں ہم سب تل اور گڑ سے بنی چیزیں کھاتے ہیں لیکن زیادہ تر لوگ اس کے پیچھے کی وجہ نہیں جانتے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ موسم سرما میں جب سردی اپنے عروج پر ہو تو تل اور گڑ جسم میں قدرتی طور پر حرارت پیدا کرتے ہیں۔ تل اور گڑ دونوں کی تاثیر گرم ہوتی ہے اور تل میں تیل وافر مقدار میں موجود ہوتا ہے۔ تل کے بیجوں میں موجود سیسمین اینٹی آکسیڈنٹس کے گڑ کے ساتھ ملنے سے اس کی افادیت مزید بڑھ جاتی ہے۔ تل اور گڑ کو ملا کر تیار کی گئی چیزیں سردیوں کے موسم میں ہمارے جسم کو حرارت دینے میں مدد کرتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ موسم سرما کے عروج پر تل اور گڑ کے پکوان زیادہ کھائے جاتے ہیں۔

تل کے لڈو، گجک اور چِکی کے دیگر فوائد

1- تل اور گڑ سے بنے لڈو یا دیگر چیزیں پھیپھڑوں کے لیے بہت فائدہ مند ہیں۔ تل پھیپھڑوں میں زہریلے مادوں کا اثر کم کرنے کا کام کرتا ہے۔

2- تل اور گڑ کھانے سے جسم کو وافر مقدار میں کیلشیم ملتا ہے جو کہ ہڈیوں کی صحت کے لیے بہت فائدہ مند ہے۔

3- تل اور گڑ کے لڈو ہاضمے کے لیے بہت فائدہ مند ہیں۔ اسے کھانے سے نہ صرف تیزابیت سے نجات ملتی ہے بلکہ قبض جیسے مسائل سے بھی نجات ملتی ہے۔

4- تل کے لڈو بھوک بڑھانے میں بھی مددگار ہوتے ہیں۔

5- تل اور گڑ سے بنے لڈو اور چکی کھانے سے وافر توانائی ملتی ہے۔ ان سے نہ صرف جسم میں خون کی مقدار بڑھتی ہے بلکہ بالوں اور جلد میں چمک بھی پیدا ہوتی ہے۔

6- تل کے لڈو کھانے سے نہ صرف جسمانی صحت اچھی رہتی ہے بلکہ دماغی صحت بھی اچھی رہتی ہے۔ اس کو کھانے سے جسم کی کمزوری دور ہو جاتی ہے۔ اس کے علاوہ یہ تناؤ اور ڈپریشن سے نجات دلانے میں بھی مددگار ہے۔

(ڈسکلیمر: یہ رپورٹ صرف آپ کی عام معلومات کے لیے ہے۔ اس میں بتائی گئی کسی بات پر عمل کرنے سے پہلے اپنے ڈاکٹر سے ضرور مشورہ کریں۔)

یہ بھی پڑھیں: سردیوں میں گرم دودھ کے ساتھ ضرور کھائیں کھجور، فائدے جان کر حیران ہو جائیں گے

رائتہ کی یہ آٹھ قسمیں گھر پر بنائیں، ذائقے کے ساتھ بے شمار فائدے

آپ صرف 21 دن میں پیٹ کی چربی کم کر سکتے ہیں، بس ان پانچ باتوں پر عمل کریں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.