ETV Bharat / health

اس مخصوص وقت میں ورزش کرنے سے بلڈ شوگر لیول کنٹرول میں رہتا ہے، تحقیق میں ثابت - EXERCISE TO LOWER BLOOD SUGAR

ایک بین الاقوامی تحقیق میں پایا گیا ہے کہ بلڈ شوگر لیول کو کنٹرول کرنے کے لیے روزانہ ایک مخصوص وقت پر ورزش کرنی چاہیے۔

بلڈ شوگر لیول کنٹرول کرنے کیلئے ورزش کا صحیح وقت
بلڈ شوگر لیول کنٹرول کرنے کیلئے ورزش کا صحیح وقت (Photo: PEXELS)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 15, 2025, 9:07 AM IST

Updated : Jan 15, 2025, 11:53 AM IST

حیدرآباد (نیوز ڈیسک): بلڈ شوگر لیول کو کنٹرول میں رکھنا بہت ضروری ہے، خاص طور پر شوگر کے مریضوں کو اپنے بلڈ شوگر لیول پر خصوصی توجہ دینا ہوتی ہے۔ مجموعی صحت کو بہتر بنائے رکھنے کے لیے بلڈ شوگر کو کنٹرول میں رکھنا ضروری ہے، خاص طور پر ڈائبٹیز اور پری ڈائبٹیز والے لوگوں کے لیے۔ ڈبلیو ایچ او کے مطابق دنیا بھر میں 800 ملین افراد شوگر کے مریض ہیں۔

واضح رہے کہ خوراک اور ادویات کے ساتھ ایکسرسائز بھی خون میں شوگر کی سطح کو کنٹرول کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور اہم بات یہ ہے کہ ایک مخصوص وقت پر ورزش کرنے سے بڑا فرق پڑ سکتا ہے۔ ایسی صورت حال میں اس خبر کے ذریعے جانیے کہ آپ کو اپنے بلڈ شوگر لیول کو کنٹرول کرنے کے لیے کب ورزش کرنی چاہیے اور کس قسم کی ورزش کرنی چاہیے؟ آئیے اس کے بارے میں تفصیل سے جانتے ہیں۔

مخصوص وقت میں ورزش کی ضرورت کیوں ہے؟

ورزش انسولین کو زیادہ مؤثر طریقے سے استعمال کرکے بلڈ شوگر کی سطح کو کم کرتی ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ اگر آپ ایک خاص وقت پر ورزش کرتے ہیں، تو آپ کو صحت کے مختلف فوائد حاصل ہو سکتے ہیں۔ این سی بی آئی کی طرف سے 2023 میں شائع ہونے والی ایک تحقیق میں پایا گیا ہے کہ صحیح وقت پر ورزش کرنے سے دن بھر بلڈ شوگر کی سطح کو کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔

ورزش کرنے کا صحیح وقت کیا ہے؟

ماہرین کے مطابق کہا جاتا ہے کہ کھانے کے بعد بالخصوص ناشتے اور دوپہر کے کھانے کے بعد ورزش کرنے سے خون میں شوگر کی سطح کو کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔ عام طور پر کھانے کے بعد شوگر لیول بڑھ جاتا ہے۔ اس طرح کھانے کے بعد ورزش کرتے ہوئے پٹھے خون میں ملا ہوا گلوکوز جذب کر لیتے ہیں۔ 2023 کی این سی بی آئی کی ایک تحقیق سے پتا چلا کہ کھانے کے بعد 15 منٹ کی چہل قدمی یا ہلکی پھلکی ورزش بلڈ شوگر کی سطح کو کم کر سکتی ہے۔ کھانے سے پہلے صبح کے وقت ورزش کرنے سے بھی وقت کے ساتھ ساتھ خون میں شوگر کی سطح کم ہوتی دیکھی گئی ہے۔

بلڈ شوگر کی سطح کو کم کرنے کے لیے بہترین ورزشیں

ایک دن بہت زیادہ اور شدید ورزش کر لینے سے آپ کا بلڈ شوگر لیول کنٹرول میں نہیں رہے گا۔ اس کے لیے آپ روزانہ کچھ آسان ورزشیں کرکے اپنے بلڈ شوگر لیول کو کنٹرول کرسکتے ہیں۔ جیسے...

چہل قدمی: کھانے کے بعد 15 سے 30 منٹ تک چہل قدمی کھانے کے بعد بلڈ شوگر کی سطح میں اضافے کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتی ہے۔

یوگا: سادہ یوگا پوز جیسے بھوجنگ آسن (کوبرا پوز)، بال آسن (بچوں کا پوز) جیسے یوگا پوز خون کی گردش کو بہتر بناتے ہیں اور خون میں شوگر کی سطح کو کم کرتے ہیں۔

وزن اٹھانے کی مشق: ہلکے وزن کو اٹھانا یا ہفتے میں دو سے تین بار جم جانا خون میں شوگر کے اضافے کو روکنے میں مدد کر سکتا ہے۔

سائیکلنگ: کیلوریز جلانے اور بلڈ شوگر کو منظم کرنے کے لیے سائیکل چلانا بہت اچھا ہے۔

تیراکی: چونکہ تیراکی ایک مکمل جسمانی ورزش ہے، لہٰذا بلڈ شوگر کی سطح مستحکم رہتی ہے۔

(ڈسکلیمر: اس رپورٹ میں آپ کو دی گئی تمام جانکاریاں اور تجاویز صرف عام معلومات کے لیے ہیں۔ ان پر عمل کرنے سے پہلے اپنے ڈاکٹر سے ضرور رجوع کریں۔)

یہ بھی پڑھیں: عمر کے حساب سے بلڈ شوگر لیول کیا ہونا چاہیے، ماہرین سے جانیں ذیابیطس کا مسئلہ کب ہوتا ہے

عمر کے حساب سے کولیسٹرول لیول کیا ہونا چاہیے، ماہرین سے جانیے دل کی بیماری کا خطرہ کب بڑھتا ہے

Last Updated : Jan 15, 2025, 11:53 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.