کانپور: ضلع کانپور کے کاکادیو تھانے کے تحت ایک اسکول آپریٹر سے 58.85 لاکھ روپے کی دھوکہ دہی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہاں سائبر مجرمین نے کریڈٹ کارڈ اپ ڈیٹ کرنے کے نام پر اس سے دھوکہ دہی کی۔ اسکول آپریٹر نے اس معاملے کی شکایت کاکادیو پولیس اسٹیشن میں درج کرائی ہے۔ ادھر پولیس نے سائبر ٹیم کے ساتھ مل کر دھوکہ بازوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔
کاکادیو تھانے کے تحت گیتا نگر کے ساکشی دھام اپارٹمنٹ میں رہنے والے دیویندر کمار کنوجیا کا شاردا نگر میں ایک اسکول ہے۔ دیویندر نے بتایا کہ یکم دسمبر کی صبح ان کے فون پر کریڈٹ کارڈ کی تصدیق کے سلسلے میں ایک کال موصول ہوئی۔ فون کرنے والے نے بینک ملازم ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے کریڈٹ کارڈ کو اپ ڈیٹ کرنے کے حوالے سے معلومات مانگی تھی۔ انہوں نے کہا کہ، دھوکہ باز نے کہا تھا کہ، اگر آپ کا کریڈٹ کارڈ اپ ڈیٹ نہیں ہوا تو کارڈ بلاک کر دیا جائے گا۔
اس کے بعد دھوکہ بازوں نے اُن سے ایک ایپ ڈاؤن لوڈ کرایا اور اس کا فون ہیک کر لیا اور اس کے کریڈٹ کارڈ سے تین قسطوں میں 89,872 روپے ٹرانسفر کر لیے، جب تک اس کا کریڈٹ کارڈ بلاک ہوا، دھوکہ باز اس کے ایکسس بینک اور ایس بی آئی کارڈز کے کریڈٹ سے دو بار رقم منتقل کر چکے تھے۔ اس کے بعد دھوکہ بازوں نے ایکسس بینک کے کرنٹ اکاؤنٹ سے 50 لاکھ 590 روپے اور اسکول کے آئی سی آئی سی آئی بینک کی شاستری نگر شاخ سے 95 ہزار 7 لاکھ روپے منتقل کر لیے۔ اس کے بعد فون کو ری سیٹ کر دیا۔ جب انہیں احساس ہوا کہ ان کے ساتھ دھوکہ ہوا ہے تو انھوں نے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی۔ پولیس نے معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی ہے۔
اس پورے معاملے میں انچارج منوج بھدوریا نے بتایا کہ متاثرہ کی شکایت کی بنیاد پر پولیس نے مقدمہ درج کیا ہے۔ اس کیس کو حل کرنے کے لیے سائبر پولیس اسٹیشن کی مدد لی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر آپ کے ساتھ سائبر کرائم کا کوئی واقعہ پیش آتا ہے تو فوری طور پر ہیلپ لائن نمبر 1930 پر اس کی شکایت کریں اور مقامی پولیس اسٹیشن یا سائبر پولیس اسٹیشن میں اس معاملے کی شکایت بھی درج کرائیں۔
یہ بھی پڑھیں: