ETV Bharat / jammu-and-kashmir

اننت ناگ: گٹلی گنڈ میں یرقان پھوٹ پڑنے سے عوام میں تشویش، 27 افراد کا ٹیسٹ مثبت، پانچ رکنی تحقیقاتی ٹیم تشکیل - JAUNDICE OUTBREAK IN ANANTNAG

جموں و کشمیر میں اننت ناگ کے گٹلی گنڈ میں یرقان کی وبا پھوٹ پڑنے سے عوام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

اننت ناگ: گٹلی گنڈ میں یرقان پھوٹ پڑنے سے عوام میں تشویش، 27 افراد کا ٹیسٹ مثبت، پانچ رکنی تحقیقاتی ٹیم تشکیل
اننت ناگ: گٹلی گنڈ میں یرقان پھوٹ پڑنے سے عوام میں تشویش، 27 افراد کا ٹیسٹ مثبت، پانچ رکنی تحقیقاتی ٹیم تشکیل (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 28, 2025, 10:00 PM IST

اننت ناگ : جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے گٹلی گنڈ ویری ناگ گاؤں میں یرقان کے پھیلنے کی اطلاع ملی ہے۔ محکمہ صحت کے ایک اہلکار نے بتایا کہ، گاؤں میں کم از کم 27 افراد جن میں زیادہ تر بچے ہیں، پینے کے آلودہ پانی کی فراہمی کی وجہ سے یرقان کی بیماری میں مبتلا ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام 27 کیسز کے یرقان ٹیسٹ مثبت پائے گئے ہیں ،مریضوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے اور ان کی حالت مستحکم ہے اور قریبی نگرانی میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت کی جانب سے مذکورہ گاؤں میں نمونے حاصل کئے جا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ،چیف میڈیکل آفیسر (سی ایم او) اننت ناگ کی قیادت میں ایک ٹیم نے اس وقت گاؤں کا دورہ کیا جب دو درجن سے زیادہ لوگوں میں یرقان کا انفیکشن پایا گیا اور وہاں کے باشندوں کو مشورہ دیا کہ گھبرائے کی کوئی ضرورت نہیں اور لوگوں کو مشورہ دیا گیا کہ وہ صرف ابال کر پینے کا پانی استعمال کریں اور مناسب حفظان صحت برقرار رکھیں۔

محکمہ صحت نے اس سلسلے میں سنجیدگی سے نوٹس لیا ہے، گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ (جی ایم سی) نے پانچ رکنی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی ہے۔ تحقیقاتی ٹیم ممکنہ اقدامات ، احتیاطی تدابیر اور بیماری کو فوری قابو کرنے کے اقدامات پر غور کرے گی۔ ٹیم کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ گٹلی گنڈ گاؤں کا دورہ کرے اور رواں ماہ کے آخر تک پرنسپل جی ایم سی اننت ناگ کو ایکشن پلان پیش کرے۔ وہیں متاثرہ افراد کو صحت کی دیکھ بال علاج و معالجہ فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اننت ناگ پولیس نے ضبط شدہ نشہ آور مواد کی بڑی مقدار کو تباہ کر دیا - CONTRABAND SUBSTANCES DESTROYED

اس ٹیم کی سربراہی ڈاکٹر محبوبہ رسول، ایسوسی ایٹ پروفیسر، کمیونٹی میڈیسن جی ایم سی سرینگر کریں گی، جبکہ ڈاکٹر آبرو جان، ایسوسی ایٹ پروفیسر مائیکرو بایولوجی، ڈاکٹر عرفان گل ایسوسی ایٹ پروفیسر جنرل میڈیسن، جی ایم سی اننت ناگ، ڈاکٹر آصف عزیز، کنسلٹنٹ پیڈیاٹرکس اور اعجاذ احمد، ہیلتھ ایڈوکیٹر اس ٹیم کے ممبر ہوں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.