ETV Bharat / business

آٹھواں پے کمیشن: ملازمین کی تنخواہ 10% سے 30% تک بڑھ سکتی ہے - 8TH PAY COMMISSION

آٹھویں پے کمیشن کا فٹمنٹ فیکٹر 1.92 اور 2.08 کے درمیان ہونے کا امکان ہے۔ جبکہ ساتویں پے کمیشن کا فٹمنٹ فیکٹر 2.57 پر تھا۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر (Getty Images)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 30, 2025, 7:53 AM IST

نئی دہلی: مرکزی حکومت نے حال ہی میں آٹھویں پے کمیشن کی تشکیل کو منظوری دے دی۔ یہ کمیشن اس سال کے آخر تک اپنی رپورٹ پیش کرے گا۔ کمیشن کی سفارشات کے بعد ہی یہ واضح ہوسکے گا کہ ملازمین کی تنخواہوں میں حتمی طور پر کتنا اضافہ ہوگا۔ لیکن کمیشن کی تشکیل کے بعد سے یہ قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ آٹھویں پے کمیشن کے نفاذ کے بعد سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کتنا اضافہ ہو سکتا ہے۔

اسی بیچ ایک میڈیا رپورٹ میں اندازہ لگایا گیا ہے کہ آٹھویں پے کمیشن کے نفاذ کے بعد سرکاری ملازمین کی تنخواہ 10 فیصد سے 30 فیصد کے درمیان بڑھنے کا امکان ہے۔ اس سے قبل کچھ میڈیا رپورٹس میں تنخواہوں میں 186 تک فیصد اضافے کی بات کی گئی تھی۔

ہندوستان کے سابق فنانس سکریٹری، سبھاش چندر گرگ نے 186 فیصد اضافے کی بات پر طنز کرتے ہوئے اسے چاند پانے کی خواہش جیسا تعبیر کیا۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ این سی - جے سی ایم (نیشنل کونسل آف جوائنٹ کنسلٹیٹو مشینری) چاند کا مطالبہ کر سکتی ہے۔ 2.86 فیصد کا فٹمنٹ فیکٹر چاند پانے کی خواہش جیسا ہے جسے حاصل کرنا ناممکن ہے۔ "

10% سے 30% تک اضافے کا امکان زیادہ

انہوں نے کہا کہ فٹمنٹ فیکٹر کا تعین کرنے کے لیے پے کمیشن یکم جنوری 2026 تک کی بنیادی تنخواہ اور مہنگائی بھتہ (DA) کو مدنظر رکھے گا۔ واضح رہے کہ فٹمنٹ فیکٹر مرکزی حکومت کے ملازمین کی تنخواہ اور پنشن کا حساب لگانے میں استعمال ہونے والا ایک اعداد و شمار ہے۔

گرگ نے کہا کہ فی الحال (یکم جولائی 2024 تک) مرکزی حکومت کے ملازمین کا ڈی اے 53 فیصد ہے۔ یکم جنوری، 2026 تک، DA کے حساب کتاب میں دو مزید قسطیں جڑ جائیں گی۔ پہلی، یکم جنوری 2025 کو لاگو ہوگی اور دوسری یکم جولائی 2025 کو نافذ ہوگی۔ اس سے ہونے والے اضافے کو سات فیصد مان لیا جائے تو یکم جنوری 2026 تک مہنگائی بھتہ (ڈی اے) تقریباً 60 فیصد ہو جائے گا۔

انہوں نے انٹرویو میں کہا کہ "1.6 کے بنیادی فیکٹر کے ساتھ اگلا قدم اضافے کا تعین کرنا ہے۔" اب تک پے کمیشنز نے 15 فیصد سے لے کر 30 فیصد تک تنخواہ میں اضافے کی سفارش کی ہے۔ پچھلے پے کمیشن نے تقریباً 14-15 فیصد اضافے کی سفارش کی تھی، میرے اندازے کے مطابق 1.6 کے بنیادی فیکٹر پر لاگو ہونے والا اضافی فٹمنٹ فیکٹر 10-30 فیصد کے درمیان ہونے کا امکان ہے۔

انہوں نے کہا کہ بیس فیکٹر 1.6 یا 160 کا 20 فیصد لینے پر ہمیں 32 ملتا ہے۔ 160 میں 32 جوڑنے پر نظرثانی شدہ فٹمنٹ فیکٹر 192 یا 1.92 ملتا ہے۔

مزید پڑھیں: سرکاری ملازمین کی موج ہو گئی، کابینہ نے 8ویں پے کمیشن کی منظوری دے دی

سابق یونین فنانس سکریٹری گرگ نے کہا کہ "اگر ہم 30 فیصد کے اضافے کو مان لیں تو حساب اس طرح ہوگا: 160 کا 30 فیصد 48 ہوتا ہے۔ اسے بنیادی فیکٹر میں جوڑنے پر ہمیں 208 یا 2.08 کا نظرثانی شدہ فٹمنٹ فیکٹر ملتا ہے۔ اس لیے حقیقی فٹمنٹ فیکٹر 1.92 اور 2.08 کے درمیان ہونے کا امکان ہے۔

ساتواں پے کمیشن

ساتویں پے کمیشن میں فٹمنٹ فیکٹر 2.57 مقرر کیا گیا تھا، جس سے کم از کم بنیادی تنخواہ 7,000 روپے سے بڑھا کر 18,000 روپے کردی گئی تھی۔

آٹھواں پے کمیشن

آٹھواں پے کمیشن سے امید کی جا رہی ہے کہ فٹمنٹ فیکٹر بڑھ کر 2.86 ہو جائے گا جو کہ ممکنہ طور پر کم از کم بنیادی تنخواہ کو 18,000 روپے سے بڑھا کر 51,480 روپے کر دے گا، جو کہ 186 فیصد کے بڑے اضافے کو ظاہر کرتا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں مرکزی کابینہ نے 16 جنوری 2025 کو آٹھویں تنخواہ کمیشن کو منظوری دی۔ حکومت کا کہنا ہے کہ 2025 میں آٹھویں پے کمیشن کی تشکیل اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ ساتویں پے کمیشن کی مدت ختم ہونے سے پہلے ہی نئی سفارشات کو لاگو کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: آٹھویں پے کمیشن میں سرکاری ملازمین کے ڈی اے اور ایچ آر اے میں کتنا اضافہ ہو سکتا ہے؟

سرکاری ملازمین کے لیے ایک اور خوشخبری! 8ویں پے کمیشن کے بعد ایک اور تحفہ
ان ملازمین کو 8ویں پے کمیشن کا فائدہ نہیں ملے گا؟ وجہ جانیں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.