ETV Bharat / bharat

اے ایم یو کو 24 کروڑ روپے کا نوٹس، جمع نہ کرانے پر کارروائی کی وارننگ - NOTICE OF RS 24 CRORE TO AMU

علی گڑھ میونسپل کارپوریشن نے اے ایم یو کی 18 جائیدادوں کے لیے بقایہ ادا کرنے کا نوٹس جاری کیا ہے۔

File Photo : ETV Bharat
اے ایم یو کو 24 کروڑ روپے کا نوٹس (Image : ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 15, 2025, 2:00 PM IST

میونسپل کارپوریشن کا اے ایم یو کو 24 کروڑ روپے کا نوٹس (ETV Bharat)

علی گڑھ: میونسپل کارپوریشن کے پاس علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) پر 24 کروڑ 45 لاکھ 24 ہزار 241 روپے کا پراپرٹی ٹیکس واجب الادا ہے۔ اس سلسلے میں میونسپل کارپوریشن نے اے ایم یو کو چار جنوری کو ڈیمانڈ نوٹس جاری کیا ہے۔ یہ نوٹس اے ایم یو کی 18 جائیدادوں پر جاری کیا گیا ہے۔ یہ ٹیکس 2017 سے بقایا ہے۔ میونسپل کارپوریشن میں ٹیکس جمع کرانے کے لیے 15 دن کا وقت دیا گیا ہے۔ اگر علی گڑھ مسلم یونیورسٹی وقت پر میونسپل ٹیکس جمع نہیں کراتی ہے تو اکاؤنٹ کو ضبط کرنے کی کارروائی بھی کی جا سکتی ہے۔

اس سلسلے میں میونسپل کارپوریشن کے ریونیو اسیسمنٹ آفیسر راجندر پرساد کا کہنا ہے کہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی 18 جائیدادوں کے 24 کروڑ 45 لاکھ 24 ہزار 241 روپے واجب الادا ہیں، جس پر سب سے پہلے انہیں بل بھیجے گئے۔ بل دینے کے بعد ڈیمانڈ نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ میونسپل کمشنر نے بقایا جات کو لے کر علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے رجسٹرار سے ملاقات کی۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے بتایا کہ گرانٹ کی درخواست یو جی سی کو بھیج دی گئی ہے اور جیسے ہی گرانٹ ملے گی ٹیکس ادا کر دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: اے ایم یو کو اڑانے کی دھمکی، ایک نوجوان حراست میں لیا گیا

اردو اکیڈمی کی عمارت پر اے ایم یو کے شعبہ اردو کا قبضہ، انتظامیہ نے اب تک کوئی جواب نہیں دیا

میونسپل کمشنر کا کہنا ہے کہ یہ ٹیکس 2017 سے زیر التواء ہے۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کو 15 دن کا وقت دیا گیا ہے۔ 15 دن کے بعد ہم دوبارہ ان سے ٹیکس جمع کرنے کی درخواست کریں گے۔ اگلی کارروائی اکاؤنٹ اٹیچمنٹ وغیرہ کے تحت آتی ہے۔ عمارت پر قبضہ نہیں کیا جائے گا، ہم اکاؤنٹ ضبط کر لیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.