چور نے چوری کی کوشش کے دوران عنبرپیٹ فلائی اوور سے چھلانگ لگا دی، ویڈیو دیکھیں - THIEF JUMPS OFF AMBERPET FLYOVER

🎬 Watch Now: Feature Video

thumbnail

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 15, 2025, 2:08 PM IST

حیدرآباد: تلنگانہ کی راجدھانی حیدرآباد کے عنبرپیٹ میں ایک چور زیر تعمیر فلائی اوور سے سامان چوری کرنے کے دوران اوپر سے کود گیا۔ بعد ازاں اسے اسپتال پہنچایا گیا جہاں اس نے دم توڑ دیا۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب مقامی لوگوں نے چور کو دیکھا۔ ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت فلکنوما کے رامولو کے طور پر ہوئی۔ لوگوں نے اسے چوری کرتا دیکھ کر اس پر چیخنے لگے۔ پکڑے جانے کے ڈر سے رامولو نے فلائی اوور سے چھلانگ لگا دی جس کی وجہ سے اسے شدید چوٹیں آئیں۔

مزید پڑھیں: کرگل میں سڑک حادثہ ، پانچ افراد جاں بحق، دو شدید زخمی

جائے وقوعہ پر پہنچ کر پولیس نے تصدیق کی کہ رامولو واقعہ کے دوران شراب کے نشے میں تھا۔ اسے فوری طور پر علاج کے لیے اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ زخمیوں کی تاب نہ لا سکا۔                    

ABOUT THE AUTHOR

...view details

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.