سرینگر: ریاستی ہیلتھ ایجنسی ( ایس ایچ اے) نے جموں وکشمیر کے مختلف اہسپتالوں میں مالی بے ضابطگیوں اور مریضوں سے رقومات حاصل کرنے کی الزامات میں پانچ اسپتالوں میں آیوشمان بھارت سہولیات کو چھ ماہ کے لیے معطل کرنے کے علاوہ ان پر جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔
تاہم ان اسپتالوں میں گردوں کے مریضوں کے لیے ڈائلاسز کی سہولیات جاری رہیں گی۔ معلوم ہوا ہے کہ اسٹیٹ ہیلتھ ایجنسی نے جموں وکشمیر میں پانچ نجی اسپتالوں کا نومبر میں معائنہ کیا اور معائنہ کے دوران پانچ اسپتالوں میں بے ضابطگیوں اور آیوشمان کارڈ استعمال کرنے کے باوجود بھی مریضوں سے پیسے وصول کئے گئے ہیں۔ اسٹیٹ ہیلتھ ایجنسی سے صوبہ کشمیر کے دو نجی اہسپتالوں شفا اور فلورنس کے معائنہ کے دوران رقومات میں کئی بے ضابطگیاں پائی گئیں جن میں مریضوں سے رقومات حاصل کرنا اور دیگر معمالات شامل ہیں۔
آیوشمان بھارت کے ذرائع نے بتایا کہ شفا اسپتالوں پر 26 لاکھ 15 ہزار اور فلورنس اسپتالو پر 2 لاکھ 97 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ جموں صوبے کے انکار متریکا سوود آئی کلینک اور گیل ایس ایم اہسپتال کی آیوشمان خدمات سروسز کو بھی چھ ماہ کے لئے معطل کردیا گیا ہے۔ جب کہ دونوں اسپتالوں پر جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔
مزید پڑھیں: 16 جنوری سے بارش اور برف باری متوقع، وادی کشمیر میں درجہ حرارت صفر سے نیچے
اسٹیٹ ہیلتھ ایجنسی کی ترجمان نورین راجہ کے مطابق معطلی کے دوران ڈائلاسز خدمات جاری رہیں گی لیکن کسی نئے ڈائلاسز مریض کا ان اہسپتالوں میں اندراج نہیں ہوگا۔ قابل ذکر ہے کہ مذکورہ اہستپالوں کے خلاف گزشتہ کئی برسوں سے شکایات موصول ہورہی تھیں۔