کرن جوہر اب بالی ووڈ میں فلمیں ڈائریکٹ کم اور پروڈیوس زیادہ کرتے ہیں۔ کرن نے پچھلی فلم جگرا پروڈیوس کی تھی جو باکس آفس پر ڈزاسٹر ثابت ہوئی۔ جگرا کے فلاپ ہونے کے بعد کرن جوہر کے بارے میں خبر آئی کہ انہوں نے اپنے دھرما پروڈکشن ہاؤس کے 50 فیصد حصص سیرم انسٹی ٹیوٹ کے سی ای او آدر پونا والا کو فروخت کر دیے ہیں۔ تاہم اس بارے میں سرکاری طور پر کوئی تصدیق نہیں ہوئی۔ کرن جوہر نے دھرما پروڈکشن کی فروخت کی خبروں کے درمیان ایک خفیہ پوسٹ شیئر کی ہے۔ کرن جوہر نے گذشتہ رات اپنی انسٹاسٹوری پر ایک پوسٹ شیئر کرکے اپنے مداحوں کو پریشان کردیا۔
کرن جوہر نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ مقابلہ نیچے سے شروع ہوتا ہے، اوپر والے تعاون کرتے ہیں۔ لیکن کرن جوہر نے فلم پروڈکشن کے بارے میں کچھ نہیں کہا ہے تاہم کرن جوہر کی اس پوسٹ کو اسی تناظر میں دیکھا جا رہا ہے۔ اگر رپورٹس پر یقین کیا جائے تو آدر پونا والا نے دھرما پروڈکشن میں 50 فیصد حصہ خرید لیا ہے۔ اس خبر کے پھیلنے کے بعد کرن جوہر نے کہا کہ وہ اور ادار بہت اچھے اور قریبی دوست ہیں۔