حیدرآباد: چکڈ پلی پولیس نے سندھیا تھیٹر میں بھگدڑ کے واقعہ کی تحقیقات تیز کردی ہے۔ اس معاملے میں ہیرو اللو ارجن کو تحقیقات کے لیے طلب کیا گیا تھا۔ آج اس معاملے میں چکڈ پلی پولیس اسٹیشن میں پشپا 2 اسٹار سے پوچھ تاچھ کی جارہی ہے۔ بھگدڑ کیس میں ہائی کورٹ نے اللو ارجن کو اس مہینے کی 30 تاریخ تک ضمانت دی ہے۔ حالانکہ پولیس کو تفتیش کی اجازت ہے لیکن پولیس نے اس سلسلے میں سمن جاری کر دیا تھا۔ اللو ارجن نے اپنے وکلاء کے ساتھ اس پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
#WATCH | Telangana: Actor Allu Arjun reaches Chikkadpally police station in Hyderabad to appear before the police in connection with Sandhya theatre incident. pic.twitter.com/5ldY8z20Xu
— ANI (@ANI) December 24, 2024
اللو ارجن نے پریس کانفرنس کی:
تلنگانہ کے وزیراعلیٰ ریونت ریڈی نے سنیچر کو اسمبلی میں سندھیا تھیٹر واقعہ پر بیان دیا۔ اس کے جواب میں اللو ارجن نے اسی دن اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کی اور یہ معاملہ ایک بار پھر ریاست میں گرم ہوگیا۔ اللو ارجن نے اسمبلی میں وزیر اعلیٰ کے ریمارک پر تنقید کی۔ انھوں نے الزام لگایا کہ انھیں اگلے دن تک بھگدڑ کا علم نہیں تھا اور ان کے کردار کو گرانے کی سازشیں کی جارہی ہیں۔ اللو ارجن کے تبصروں کے جواب میں، شہر کے پولیس کمشنر سی وی آنند نے کل ایک میڈیا کانفرنس کی اور بتایا کہ اس دن کیا ہوا تھا۔ اس سے متعلق ایک ویڈیو بھی جاری کیا گیا ہے اور اب چکڈ پلی پولیس نے اللو ارجن کو نوٹس جاری کیا ہے۔
#WATCH | Hyderabad, Telangana: Actor Allu Arjun to shortly leave from his residence in Jubilee Hills.
— ANI (@ANI) December 24, 2024
According to Sources, Hyderabad police have issued a notice to actor Allu Arjun, asking him to appear before them in connection with the Sandhya theatre incident pic.twitter.com/iirlAriToT
پورا معاملہ کیا ہے؟
اللو ارجن کی سب سے زیادہ منتظر پشپا 2 پانچ دسمبر کو سینما گھروں میں ریلیز ہوئی۔ بڑھتی ہوئی مانگ کی وجہ سے، میکرز نے 4 دسمبر کی رات کو پیڈ پریویو چلایا، جس کی وجہ سے تھیٹروں میں بہت زیادہ ہجوم جمع ہوگیا۔ اسی رات اللو ارجن حیدرآباد کے سندھیا تھیٹر کے باہر پہنچے جس کی وجہ سے بھیڑ بے قابو ہو گئی اور وہاں بھگدڑ مچ گئی۔ جس کی وجہ سے پولیس کو لاٹھی چارج کرنا پڑا جہاں اپنے دو بچوں کے ساتھ فلم دیکھنے آئی ایک خاتون کی موت ہوگئی۔ حادثے میں خاتون کا بیٹا شدید زخمی ہوا اور اس کا اسپتال میں علاج چل رہا ہے۔ اہل خانہ نے اللو ارجن کے خلاف مقدمہ درج کرایا جس کے بعد پولس نے 13 دسمبر کو اللو ارجن کو گرفتار کر لیا۔ جس کے بعد انہیں میڈیکل ٹیسٹ کے لیے گاندھی اسپتال لے جایا گیا اور نامپلی کورٹ میں شام 4 بجے ہوئی سماعت میں انہیں 14 دن کے لیے عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا۔ لیکن اسی دن شام کو ہائی کورٹ نے سپر اسٹار کو عبوری ضمانت دے دی۔
یہ بھی پڑھیں: