ETV Bharat / jammu-and-kashmir

جموں و کشمیر کے پونچھ میں ایل او سی کے قریب حادثہ میں پانچ فوجی ہلاک ہوگئے - ARMY VEHICLE PLUNGES INTO GORGE

جموں کشمیر پونچھ میں ایل او سی کے قریب فوجی گاڑی حادثہ کا شکار ہوگئی جس میں 5 فوجی ہلاک و دیگر متعدد زخمی ہوگئے۔

پونچھ کے مینڈھر میں ایل او سی کے قریب فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 جوان زخمی
پونچھ کے مینڈھر میں ایل او سی کے قریب فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 جوان زخمی (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 24, 2024, 7:49 PM IST

Updated : Dec 24, 2024, 10:56 PM IST

جموں : جموں و کشمیر کے پونچھ ضلع میں مینڈھر کے بلنوئی علاقے میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے قریب ایک المناک سڑک حادثے میں پانچ فوجی ہلاک اور پانچ دیگر زخمی ہو گئے۔ حادثہ بلنوئی میں گورا پوسٹ کے قریب اس وقت پیش آیا جب فوجیوں کو لے جانے والی ایک گاڑی گہری کھائی میں گرگئی۔

وائٹ نائٹ کور (16 کور) کے ترجمان نے کہا کہ "وائٹ نائٹ کور کے تمام رینک پونچھ سیکٹر میں آپریشنل ڈیوٹی کے دوران ایک حادثے میں پانچ بہادر فوجیوں کی موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جاتا ہے۔ ریسکیو آپریشن جاری ہے اور زخمی اہلکاروں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔"

تفصیلات بتاتے ہوئے موقع پر آپریشن کی نگرانی کرنے والے ایک پولیس افسر نے بتایا کہ فوجی گاڑی گہری کھائی میں گر گئی اور حادثے کے فوری بعد بھارتی فوج کی کوئیک ری ایکشن ٹیم موقع پر پہنچی اور زخمیوں کو نکال کر قریبی کیمپ میں پہنچایا جہاں زخمی فوجیوں کو علاج کیا جارہا ہے۔ ایک اور اہلکار نے بتایا کہ حادثہ میں ڈرائیور سمیت کل 10 فوجی زخمی ہوئے تاہم پانچ فوجی زخموں کی تاب نہ لاسکے، ان کی موت ہوگئی۔

حکام کے مطابق، حادثہ گھاروا علاقے میں شام 5:20 بجے کے قریب اس وقت پیش آیا جب فوج کی ایک گاڑی، چھ گاڑیوں کے قافلہ کا حصہ تھی، جو ضلع کے بنوئی جارہی تھی۔ فوج، جموں و کشمیر پولیس کی فوری ایکشن ٹیمیں جائے وقوعہ پر موجود ہیں۔

Last Updated : Dec 24, 2024, 10:56 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.