ETV Bharat / entertainment

فلمساز شیام بینیگل کا انتقال، 90 سال کی عمر میں لی آخری سانس - SHYAM BENEGAL PASSES AWAY

مشہور فلم میکر شیام بینیگل 90 سال کی عمر میں انتقال کر گیے۔

SHYAM BENEGAL PASSES AWAY
فلمساز شیام بینیگل کا انتقال، 90 سال کی عمر میں لی آخری سانس (IANS)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 23, 2024, 10:38 PM IST

ممبئی: مشہور فلم ساز شیام بینیگل کا 23 دسمبر کو شام 6:30 بجے انتقال ہوگیا۔ ان کی عمر 90 سال تھی۔ بینیگل مبینہ طور پر گردے سے متعلق مسائل میں مبتلا تھے۔ بینیگل نے 14 دسمبر کو اپنے دوستوں اور کنبہ کے ساتھ اپنی 90 ویں سالگرہ منائی۔ جس میں نصیر الدین شاہ، دویہ دتہ، شبانہ اعظمی، رجت کپور، اتل تیواری، فلم میکر اور اداکار ششی کپور کے بیٹے کنال نے شرکت کی۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ شیام بینیگل ہندوستانی سنیما کے لیجنڈ اداکار، ہدایت کار، پروڈیوسر، کوریوگرافر اور مصنف گرو دت کے کزن تھے۔

شیام بینیگل کون تھے؟

شیام بینیگل ایک مشہور ہندوستانی فلم ڈائریکٹر، اسکرین رائٹر اور دستاویزی فلم بنانے والے تھے۔ وہ 70 کی دہائی کے لیجنڈری فلم سازوں میں سے ایک تھے۔ وہ 14 دسمبر 1934 کو حیدرآباد میں پیدا ہوئے۔ بینیگل نے اپنی پہلی فلم 12 سال کی عمر میں اپنے والد سریدھر بینیگل کی طرف سے دیے گئے کیمرے کے ساتھ بنائی تھی۔

انہوں نے عثمانیہ یونیورسٹی سے معاشیات میں ایم اے کیا۔ ان کی پہلی دستاویزی فلم گجراتی زبان میں گھیر بیٹھا گنگا تھی۔ ان کی پہلی چار فیچر فلموں میں انکر، نشانت، منتھن اور بھومیکا شامل ہیں۔ انہیں ان کی فلموں ممو، سرداری بیگم اور زبیدہ کے لیے بہترین فیچر فلم کے قومی ایوارڈ سے نوازا گیا۔

شیام بینیگل کو ان باوقار ایوارڈز سے نوازا گیا:

شیام بینیگل نے اپنی فلموں کے لیے کئی نیشنل ایوارڈز اور فلم فیئر ایوارڈز جیتے۔ اس کے ساتھ انہیں ہندوستانی سنیما کے بہترین ایوارڈ دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔ انہیں 1991 میں حکومت ہند نے پدم شری سے نوازا تھا۔ فنون لطیفہ کے میدان میں انہیں پدم بھوشن ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.