ETV Bharat / bharat

کانگریس 26 جنوری سے شروع کرے گی 'سمودھان بچاؤ پد یاترا'، ایک سال تک چلے گا پروگرام - CONGRESS WORKING COMMITTEE MEETING

کرناٹک کے بیلگاوی میں کانگریس سی وی سی کی میٹنگ ہوئی جس میں دو تجاویز پیش کی گئیں۔

کرناٹک کے بیلگاوی میں کانگریس سی وی سی کی میٹنگ
کرناٹک کے بیلگاوی میں کانگریس سی وی سی کی میٹنگ (Image Source: X / @INCIndia)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 26, 2024, 9:08 PM IST

Updated : Dec 26, 2024, 10:54 PM IST

بیلگاوی: کانگریس 26 جنوری 2025 سے 'سمودھان بچاؤ پد یاترا' نکالے گی۔ سی ڈبلیو سی میٹنگ کے بعد کانگریس لیڈر جے رام رمیش نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ 'بھارت جوڑو یاترا' نے کانگریس کو 'سنجیوانی' دی تھی اور یہ کانگریس کی سیاست میں ایک اہم موڑ تھا۔ جے رام رمیش نے کہا کہ ہم نے بھارت جوڑو نیائے یاترا بھی نکالی۔ اب 26 جنوری 2025 سے ہم ایک سال طویل 'سمودھان بچاؤ پد یاترا' شروع کریں گے۔

جمعرات کو کرناٹک کے بیلگاوی میں کانگریس سی وی سی کی میٹنگ ہوئی۔ میٹنگ کے بعد کانگریس جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے کہا کہ ہم نے سی ڈبلیو سی میں دو تجاویز پیش کیں۔ پہلا مہاتما گاندھی پر اور دوسرا سیاسی تجویز پر۔ انہوں نے بتایا کہ کانگریس 2025 میں تنظیمی اصلاحات کا پروگرام شروع کرے گی۔ اس کے تحت ہر سطح پر لیڈروں کی صلاحیتوں کو اچھی طرح جانچا جائے گا۔ اس کے علاوہ 26 جنوری 2025 سے ایک سال طویل 'سمودھان بچاؤ پد یاترا' شروع کیا جائے گا۔

انڈیا اتحاد کے حوالے سے عام آدمی پارٹی کی بیان بازی کے سوال پر کانگریس تنظیم کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے کہا کہ ہمیں انڈیا اتحاد کی فکر ہے۔ ہم انڈیا الائنس کے حامی ہیں۔ دراصل، عام آدمی پارٹی نے کانگریس کو الٹی میٹم دیا ہے کہ اگر پارٹی اجے ماکن کے خلاف کارروائی نہیں کرتی ہے، تو وہ انڈیا اتحاد میں شامل باقی جماعتوں سے کانگریس کو ہٹانے کا مطالبہ کرے گی۔

راہول گاندھی نے مہاراشٹر کے انتخابی نتائج پر سوال اٹھائے

اس سے پہلے کانگریس ورکنگ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے لوک سبھا لیڈر اور کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہول گاندھی نے مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے نتائج پر سوال اٹھائے اور الیکشن کمیشن کے کردار کو مشکوک قرار دیا۔ انہوں نے کہا، 'ووٹر لسٹ میں بڑی تبدیلیاں کی گئیں۔ 2024 کے لوک سبھا انتخابات کے بعد مہاراشٹر میں 118 سیٹوں پر 72 لاکھ ووٹروں کا اضافہ کیا گیا، جن میں سے بی جے پی نے 102 پر کامیابی حاصل کی۔ یہ واضح ہے کہ کہیں کچھ گڑبڑ ہے۔

Last Updated : Dec 26, 2024, 10:54 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.