نئی دہلی: سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا جمعرات کو 92 سال کی عمر میں انتقال ہو گیا۔ کانگریس کے سینئر رہنما کو جمعرات کی شام ان کی طبیعت خراب ہونے پر تشویشناک حالت میں ایمس دہلی میں داخل کرایا گیا تھا۔ سنگھ اس سال کے شروع میں راجیہ سبھا سے سبکدوش ہوئے تھے جبکہ انہوں نے پارلیمنٹ کے ایوان بالا میں 33 سالہ گذارے۔ سینئر کانگریس لیڈر نے جمعرات کی شام ایمس میں آخری سانس لی۔ ان کے انتقال کی اطلاع دیتے ہوئے کانگریس کے سینئر لیڈر سلمان خورشید نے ٹوئٹ کیا۔
Deeply saddened by the passing of Dr. Manmohan Singh, former Prime Minister of India. His contributions to the nation and his dedication to public service will always be remembered. My heartfelt condolences to his family and loved ones. 🙏 pic.twitter.com/0OmVanuiNa
— Salman Khurshid (@salman7khurshid) December 26, 2024
کانگریس لیڈر سلمان خورشید نے ٹویٹ کرکے یہ جانکاری دی۔ آج شام ان کی طبیعت خراب ہونے کے بعد انہیں ایمس میں داخل کرایا گیا جہاں انہوں نے آخری سانس لی۔ دو بار ملک کے وزیر اعظم رہنے والے ڈاکٹر منموہن سنگھ 92 سال کی عمر میں چل بسے۔ وہ طویل عرصے سے صحت سے متعلق مسائل کا سامنا کر رہے تھے۔ اس سے قبل بھی وہ کئی بار خرابی صحت کی وجہ سے اسپتال میں داخل ہوچکے ہیں۔
#WATCH | Congress MP Priyanka Gandhi Vadra arrives at AIIMS, Delhi pic.twitter.com/4IRFy3AfsP
— ANI (@ANI) December 26, 2024
ڈاکٹر منموہن سنگھ 2004 سے 2014 تک وزیراعظم کے عہدہ پر فائز رہے۔ ڈاکٹر منموہن سنگھ نے 1991 تا 1996 کے درمیان پی وی نرسمہا راؤ کی قیادت والی حکومت میں وزیر وزیر خزانہ کے طور پر خدمات انجام دی تھیں۔ منموہن سنگھ کی قیادت میں ہندوستانی معیشت گلوبلائزیشن، پرائیوٹائزیشن اور لبرلائزیشن کے دور سے گزری تھی۔ سابق وزیراعظم نے ملک کی معیشت کو مستحکم کرنے کیلئے وسیع پیمانے پر اصلاحات کو نافذ کیا تھا۔
ذرائع نے بتایا کہ کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی دہلی ایمس پہنچ گئی ہیں۔ کانگریس کی سابق صدر سونیا گاندھی کے بھی جلد ہی ایمس پہنچنے کی اطلاع ہے۔ خبر ہے کہ راہل گاندھی اور ملکارجن کھرگے بھی کانگریس اجلاس چھوڑ کر دہلی واپس لوٹ رہے ہیں۔