اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

بنگلہ اور گاڑی، عہدہ سنبھالنے سے پہلے ہی ٹرینی آئی اے ایس آفیسر کے نکھرے، واٹس ایپ چیٹ کے ذریعے انکشاف - Pooja Khedkar Controversy - POOJA KHEDKAR CONTROVERSY

پونے سے واشیم منتقل کی گئی ٹرینی آئی اے ایس آفیسر پوجا کھیڈکر کی واٹس ایپ چیٹ سے یہ انکشاف ہوا ہے کہ انھوں نے عہدہ سنبھالنے سے پہلے ڈسٹرکٹ کلکٹر سے علیحدہ کیبن، مکان، کار اور عملے کا مطالبہ کیا ہے۔

Trainee IAS Officer Pooja Khedkar
ٹرینی آئی اے ایس آفیسر پوجا کھیڈکر (Etv Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 11, 2024, 4:08 PM IST

ممبئی: مبینہ طور پر اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزام میں ٹرینی آفیسر پوجا کھیڈکر کا مہاراشٹر کے پونے سے واشیم منتقل کر دیا گیا ہے۔ لیکن اب ان کے واٹس ایپ چیٹ سے بہت سی نئی معلومات سامنے آئی ہیں۔ پوجا کھیڈکر کے واٹس ایپ چیٹ سے انکشاف ہوا ہے کہ 2023 بیچ کی آئی اے ایس آفیسر پوجا کھیڈکر نے اسسٹنٹ کلکٹر کا چارج سنبھالنے سے پہلے ہی ایک علیحدہ کیبن، مکان، کار اور عملے کا مطالبہ کیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پوجا کھیڈکر نے یہ مطالبہ پونے کے ضلع کلکٹر آئی اے ایس سوہاس دیواس سے واٹس ایپ پر کیا تھا۔ قابل ذکر ہے کہ پوجا کھیڈکر حال ہی میں اپنی ذاتی آڈی کار پر لال بتی اور وی آئی پی نمبر پلیٹ استعمال کرنے پر تنازعات میں گھری ہوئی تھیں۔

ضلع کلکٹر سے خصوصی سہولت کا مطالبہ

واٹس ایپ چیٹ میں پوجا کھیڈکر نے کئی بار ضلع کلکٹر سے خصوصی سہولیات کا مطالبہ کیا تھا۔ 3 جون 2024 کو جوائن کرنے سے پہلے پوجا نے کلکٹر سے کیبن اور گاڑی مانگی۔ جس پر انہیں بتایا گیا کہ وہ بطور ٹرینی اپنے دور میں ایسی سہولیات حاصل نہیں کر سکتے، لیکن انہیں رہائش فراہم کی جائے گی۔

اس کے بعد ضلع کلکٹر نے پوجا کے ان مطالبات کو مہاراشٹر کے چیف سکریٹری کے سامنے پیش کیا۔ فی الحال کھیڈکر کو 30 جولائی 2025 تک واشیم میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کلکٹر کے طور پر کام کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔ان پر ایڈیشنل کلکٹر اجے مورے کے دفتر کے نام کی تختی ہٹانے کا بھی الزام ہے۔

جعلی سرٹیفکیٹ استعمال کرنے کا بھی الزام

خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق پوجا کھیڈکر نے مبینہ طور پر معذوری اور دیگر پسماندہ طبقے (او بی سی) کی جعلی سرٹیفکیٹ جمع کرایا ہے۔ پی ٹی آئی کے مطابق انہیں اپریل 2022 میں دہلی کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (AIIMS) میں اپنے معذوری کے سرٹیفکیٹ کی تصدیق کے لیے رپورٹ کرنے کو کہا گیا تھا، لیکن وہ کوویڈ انفیکشن کا حوالہ دیتے ہوئے تصدیق کے لیے نہیں آئیں تھیں۔

یو پی ایس سی میں پوجا کا 841 واں رینک تھا

واضح رہے کہ پوجا کھیڈکر نے یوپی ایس سی میں 841 واں رینک حاصل کیا ہے۔ جس کے بعد انہیں ایڈیشنل کلکٹر کے عہدے پر تعینات کیا گیا۔ معلومات کے مطابق انہوں نے اس عہدے پر تقرری کے بعد کئی طرح کی سہولیات کا مطالبہ کیا تھا۔ قابل ذکر ہے کہ کھیڈکر کے والد ایک ریٹائرڈ افسر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

آئی اے ایس آفیسر ٹینا ڈابی کے گھر بیٹے کی ہوئی پیدائش، ایکس پر چلا ٹرینڈ

آئی اے ایس اور آئی پی ایس افسران کو بی جے پی کے لیے کام کرنے پر مجبور کیا جارہا ہے

ABOUT THE AUTHOR

...view details