اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

عام آدمی پارٹی ملک میں بی جے پی کے لیے سب سے بڑا چیلنج: کیجریوال - وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال

دہلی اسمبلی میں گذشتہ روز اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے بعد وزیر اعلیٰ کیجریوال نے کہا کہ 'آج اگر بی جے پی کو مستقبل کا خطرہ ہے تو وہ صرف عام آدمی پارٹی سے ہے، اس لیے بی جے پی کسی بھی قیمت پر عام آدمی پارٹی کو کچلنا چاہتی ہے۔' انہوں نے کہا کہ ہم 2029 میں بی جے پی کو ہرائیں گے اور 'بی جے پی مکت انڈیا' بنائیں گے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By UNI (United News of India)

Published : Feb 18, 2024, 9:03 AM IST

Updated : Feb 18, 2024, 10:35 AM IST

نئی دہلی: دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے ہفتہ کو کہا کہ ملک میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو سب سے بڑا چیلنج عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کی طرف سے ہے، لہذا یہ لوگ ہمیں کسی بھی طرح سے کچلنا چاہتے ہیں۔

دہلی اسمبلی میں سنیچر کو اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے بعد کیجریوال نے کہا کہ ''اس ایوان میں ہمارے پاس اکثریت ہے۔ وہ کافی دنوں سے محسوس کر رہے تھے کہ وہ کیجریوال کو گرفتار کرلیں گے اور عام آدمی پارٹی تباہ ہو جائے گی۔ آپ کیجریوال کو گرفتار کر لیں گے، لیکن کیجریوال کی سوچ کو کیسے گرفتار کریں گے؟ اگر آپ ایک کیجریوال کو گرفتار کریں گے تو بھارت ماتا کی کوکھ سے مزید ایک لاکھ کیجریوال پیدا ہوں گے۔ ہم پر ہر طرف سے یکے بعد دیگرے حملے ہو رہے ہیں۔ اب لوگ پوچھنے لگے ہیں کہ کیا وزیر اعظم نریندر مودی اروند کیجریوال کو ختم کرنا چاہتے ہیں؟ آج اگر بی جے پی کو مستقبل کا خطرہ ہے تو وہ صرف عام آدمی پارٹی سے ہے، اس لیے بی جے پی کسی بھی قیمت پر عام آدمی پارٹی کو کچلنا چاہتی ہے۔

مزید پڑھیں: عام آدمی پارٹی پنجاب کی تمام خالی سیٹوں پر الیکشن لڑے گی ، کیجریوال

شراب گھوٹالہ معاملے میں ای ڈی کا کیجریوال کو چھٹا سمن

دہلی وزیراعلی اروند کیجروال کی عدالت میں پیشی

انہوں نے کہا کہ ان دنوں بی جے پی کے لوگ افواہ پھیلا رہے ہیں۔ بس ایک بار لوک سبھا کے انتخابات ہوں گے، اس کے بعد آئین میں تبدیلی کی جائے گی اور دہلی کو مکمل طور پر مرکز کے زیر انتظام ریاست بنا دیا جائے گا اور قانون ساز اسمبلی کو ختم کر دیا جائے گا۔ آج بی جے پی کو یہ واضح کرنا چاہئے کہ آیا وہ لوک سبھا انتخابات کے بعد دہلی اسمبلی کو تحلیل کرے گی یا نہیں۔ اس معاملے پر الیکشن کرائے جائیں۔ کیا وہ اسمبلی تحلیل کریں گے یا نہیں؟

یو این آئی

Last Updated : Feb 18, 2024, 10:35 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details