کویت سٹی: وزیراعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو کہا کہ بھارتی نژاد نے کویت کے کینوس کو بھارتی مہارتوں کے رنگوں سے بھر دیا ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ بھارت کے پاس ’نیو کویت‘ کے لیے ضروری افرادی قوت، مہارت اور ٹیکنالوجی موجود ہے۔
کویت کے امیر شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح کی دعوت پر کویت کے دورے پر گیے پی ایم مودی نے یہاں این آر آئی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا، ’’بھارت سے یہاں پہنچنے میں آپ کو چار گھنٹے لگتے ہیں لیکن کوئی بھارتی وزیر اعظم نہیں آیا۔ کسی بھی وزیر کو کویت کا دورہ کرنے میں چار دہائیاں لگ گئی۔'' غور طلب ہے کہ 43 سالوں میں کسی بھارتی وزیر اعظم کا اس خلیجی ملک کا یہ پہلا دورہ ہے۔
The warmth and affection of the Indian diaspora in Kuwait is extraordinary. Addressing a community programme. https://t.co/XzQDP6seLL
— Narendra Modi (@narendramodi) December 21, 2024
اگلے چند ہفتوں میں منائے جانے والے تہواروں کے لیے لوگوں کو نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے پی ایم مودی نے کہا، ’’آپ سبھی بھارت کے مختلف حصوں سے آئے ہیں، لیکن آپ سب کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے جیسے یہاں کوئی منی انڈیا جمع ہوگیا ہو۔‘‘
انہوں نے کہا، ''ہر سال سینکڑوں بھارتی کویت آتے ہیں۔ آپ نے کویتی معاشرے میں ہندوستانیت کا ذائقہ شامل کیا۔ آپ نے کویت کے 'کینوس' کو بھارتی صلاحیتوں کے رنگوں سے بھر دیا ہے، جس میں بھارت کے ہنر، ٹیکنالوجی اور روایت کے جوہر شامل ہیں۔" انہوں نے کہا کہ بھارت کے پاس 'نئے کویت' کے لیے ضروری افرادی قوت، مہارت اور ٹیکنالوجی موجود ہے۔