ETV Bharat / jammu-and-kashmir

دارالعلوم جامعتہ المدینہ منگہمہ پلوامہ میں دستار بندی اور دینی اجتماع کا انعقاد - CONVOCATION AT JAMIATUL MADINA

دارالعلوم جامعتہ المدینہ فیضان غوثیہ ہمدانیہ منگہمہ پلوامہ میں 10 طلبہ کی دستار بندی کے ساتھ ساتھ ایک بڑے دینی اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔

دارالعلوم جامعتہ المدینہ منگہمہ میں دستار بندی اور تقسیم اسناد تقریب
دارالعلوم جامعتہ المدینہ منگہمہ میں دستار بندی اور تقسیم اسناد تقریب (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 24, 2025, 7:52 AM IST

Updated : Feb 24, 2025, 9:29 AM IST

پلوامہ (سید عادل مشتاق شاہ): ضلع پلوامہ کے دارالعلوم جامعۃ المدینہ فیضان غوثیہ ہمدانیہ منگہمہ پلوامہ میں اس سال تقریباً دس طلبہ نے درس نظامی مکمل کیا ہے جن کی دستار بندی اور تقسیم اسناد تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقعے پر طلبہ کی حوصلہ افزائی کے لیے جہاں دستاربندی کی گئی وہیں ایک بڑا عوامی دینی اجتماع بھی منعقد کیا گیا۔ اجتماع میں متعدد علمائے کرام نے حاضرین سے خطاب کیا۔

دارالعلوم جامعتہ المدینہ منگہمہ میں دستار بندی اور تقسیم اسناد تقریب (ETV Bharat)

اس موقعے پر پرنسپل جامعۃ المدینہ فیضان غوثیہ ہمدانیہ منگہمہ نثار احمد نے بات کرتے ہوئے کہا کہ والدین کو چاہیے کہ وہ طلبہ کو دینی تعلیم سے آراستہ کریں تاکہ وہ سماج میں پھیلی برائیوں سے دور رہیں۔

اسی کے ساتھ انہوں نے شراب پر پابندی لگانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا اسلام میں شراب نوشی حرام قرار دے گی ہے اور ہم بھی چاہتے ہیں کہ جموں و کشمیر کے ساتھ ساتھ پورے ملک میں شراب پر پابندی لگنی چاہیے جب کہ منشیات کے استعمال پر بھی پابندی عائد کی جانے چاہیے۔

مزید پڑھیں: دارالعلوم نورالسلام ترال میں پندرہ حفاظ کی دستاربندی

قابل ذکر ہے کہ دارالعلوم جامعۃ المدینہ فیضان غوثیہ ہمدانیہ میں طلبہ کو دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ دنیاوی تعلیم بھی دی جاتی اور یہاں پر ہزاروں کی تعداد میں نوجوانوں بچے اور بچیاں دینی تعلیم سے آراستہ ہورہے ہیں۔

Last Updated : Feb 24, 2025, 9:29 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.