ETV Bharat / jammu-and-kashmir

راجوری میں 21 سالہ لڑکی نے خود کو گولی مار لی، حالت نازک - JAMMU GIRL SELFINFLICTED GUNSHOT

جموں و کشمیر کے راجوری میں ایک چھوٹے سے گاؤں اپر بھجوال میں ایک نوجوان لڑکی نے خود کو گولی مار کر زخمی کر لیا۔

جموں میں ایک لڑکی نے خود کو گولی ماری
جموں میں ایک لڑکی نے خود کو گولی ماری (Representative Image : IANS)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 24, 2025, 8:54 AM IST

جموں (محمد اشرف گنائی): جموں و کشمیر کے راجوری ضلع کے ایک چھوٹے سے گاؤں اپر بھجوال میں اتوار کو افراتفری مچ گئی جب 21 سالہ شیوانی دیوی نام کی لڑکی نے اپنے گھر میں لائسنس یافتہ بندوق سے خود کو گولی مار لی۔

گرودھر لال کی بیٹی شیوانی شدید زخمی حالت میں کو اہل خانہ نے سندر بنی کے مقامی سب ڈسٹرکٹ ہسپتال (SDH) میں داخل کرایا۔ وہاں کے ڈاکٹروں نے اس کے زخموں کی شدت کو دیکھتے ہوئے فوری طور پر خصوصی دیکھ بھال کے لیے گورنمنٹ میڈیکل کالج (جی ایم سی) جموں ریفر کر دیا۔ ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ لڑکی کی حالت بدستور تشویشناک بنی ہوئی ہے۔

مقامی حکام کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے لیے استعمال کی گئی 12 بور بندوق قانونی طور پر رجسٹرڈ تھی لیکن یہ نہیں بتایا کہ لڑکی کو بندوق تک رسائی کیسے ملی۔ پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے، حالانکہ واقعے کے ممکنہ محرکات اور وجوہات کے بارے میں اب تک کوئی جانکاری سامنے نہیں آئی ہے۔ ایک سینیئر اہلکار نے آف دی ریکارڈ بات کرتے ہوئے اشارہ دیا کہ تفتیش کے دوران "تمام زاویوں" پر غور کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: جموں و کشمیر میں ڈیجیٹل ہوئی پولیس، پہلی بار واٹس ایپ کی شکایت پر ای ایف آئی آر درج

وہیں جموں رہائش پذیر لڑکی کے ارکان خاندان نے کوئی عوامی تبصرہ کرنے سے گریز کر رہے ہیں۔ دریں اثنا سندربنی پولیس نے قیاس آرائیوں سے باز رہنے پر زور دیا۔ ایک اہلکار نے کہا کہ حقائق سامنے آنے دیں، ہماری ترجیح انصاف اور سچائی کو یقینی بنانا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.