پٹنہ: بہار کی راجدھانی پٹنہ میں اتوار کی دیر رات ایک ٹرک اور آٹو کے درمیان زبردست تصادم ہوا۔ یہ حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ سات افراد موقع پر ہی فوت ہوگئے کہ متعدد زخمی ہوگئے۔ ان میں سے کئی کی حالت بدستور تشویشناک ہے۔ سبھی کو مقامی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ آٹو پٹنہ کے مسوڑھی سے نوبت پور کی طرف جا رہا تھا، اسی دوران ٹرک سے ٹکرا گیا۔ اس واقعے میں سات افراد ہلاک ہو گئے۔ آٹو میں 10 لوگ سوار تھے۔ پولیس نے تمام لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال بھیج دیا ہے اور معاملے کی جانچ جاری ہے۔
حادثہ کیسے ہوا؟
مسوڑھی پتوانس روڈ کے نورا بازار پل کے قریب ایک ٹرک اور آٹو میں زبردست ٹکر ہوئی۔ حادثے کے بعد دونوں گاڑیاں پانی میں گر گئیں۔ ہلاک شدگان کے اہل خانہ کے مطابق تمام مزدور مسوڑھی سے آٹو کے ذریعے کھراٹ گاؤں جا رہے تھے۔ یہ لوگ یومیہ کام کے لیے پٹنہ جاتے تھے اور رات کو واپس آتے تھے۔ یہ حادثہ اتوار کی رات اس وقت پیش آیا جب وہ واپس آ رہے تھے۔
مرنے والوں میں زیادہ تر مزدور
مرنے والوں میں سے چار لوگوں کا تعلق ڈوری پر گاؤں سے تھا، 2 لوگ بیگم چک کے رہنے والے تھے، جب کہ ڈرائیور ہانس ڈیہہ گاؤں کا رہنے والا تھا۔ مرنے والوں کی شناخت 30 سالہ سشیل رام (ولد شتروگھن رام)، ٹیمپو ڈرائیور 40 سالہ میش بِند (ولد شیو ناتھ بند)، 40 سالہ ونے بِند (ولد سنتوشی بند)، 30 سالہ متیندر بند (ولد بھولیٹن بند)، 30 سالہ امیش بند، (ولد مچھرو بند) اور بیگم چک کے رہنے والے 20 سالہ سورج ٹھاکر (ولد ارجن ٹھاکر) کے طور پر کی گئی ہے۔ ایک آٹھواں شخص ٹرک کے نیچے پانی کے گہرے گڑھے میں پھنس گیا ہے جسے بچانے کی کوششیں جاری ہیں۔
ایم ایل اے ریکھا دیوی موقع پر پہنچیں
حادثے کی اطلاع ملتے ہی مسوڑھی کی ایم ایل اے ریکھا دیوی بھی موقعے پر پہنچ گئیں اور معاملے کے بارے میں دریافت کیا۔ حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ مرنے والوں کے لواحقین کو فی کس 10 لاکھ روپے کا معاوضہ دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ "یہ ایک بہت ہی دردناک حادثہ ہے۔ اب تک سات لوگوں کی لاشیں نکالی گئی ہیں۔ ہم نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ تمام مرنے والوں کے لواحقین کو 10 لاکھ روپے کا معاوضہ دیا جائے۔"
پولیس نے کیا کہا؟
اس سلسلے میں مسوڑھی پولیس نے بتایا کہ نورا پل کے قریب ٹرک اور ٹیمپو کے درمیان تصادم کی اطلاع ملی۔ اطلاع ملنے پر پولیس ٹیم موقعے پر پہنچی اور سب ڈویژنل پولیس آفیسر-01 مسوڑھی نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا، جہاں سات افراد کی موت کی تصدیق کی گئی ہے۔ فی الحال صورت حال نارمل ہے۔ واقعے کی جانچ جاری ہے۔
مزید پڑھیں: گجرات: کچ میں خوفناک سڑک حادثہ، 5 افراد ہلاک
کمبھ میلے سے واپس آ رہے عقیدت مندوں کی کار حادثے کا شکار، پانچ لوگوں کی موت
تلنگانہ ٹنل حادثہ: سرنگ میں کیچڑ کی وجہ سے ریسکیو آپریشن میں رکاوٹ، 14 کلومیٹر اندر پھنسے آٹھ لوگ