شوپیاں (شاہد ٹاک): بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے شوپیان میں ایک خصوصی اجلاس کے دوران مرکزی بجٹ پر تبادلہ خیال کیا اور ساتھ ہی وسیم راجہ کو ضلع صدر مقرر کیے جانے کا جشن بھی منایا۔
اس موقعے پر بی جے پی جموں و کشمیر یونٹ کے نائب صدر صوفی محمد یوسف نے امید ظاہر کی کہ وسیم راجہ ایمانداری اور لگن کے ساتھ عوامی مسائل حل کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے اور شوپیان میں پارٹی کو مزید مضبوط بنائیں گے۔
تقریب میں وقف بورڈ کے ایگزیکٹو ممبر جاوید احمد قادری، ڈی ڈی سی نائب چیئرمین عرفان منہاس، بی جے پی کے نو منتخب ضلع صدر وسیم راجہ سمیت بڑی تعداد میں پارٹی کارکنان نے شرکت کی۔ اس موقعے پر تقریب کے شرکا نے اپنی تقریروں میں مرکزی بجٹ کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی اور اسے عوامی فلاح و بہبود کے لیے ایک اہم قدم قرار دیا۔
مزید پڑھیں: جماعت اسلامی کا جموں و کشمیر کی سیاست میں آنا خوش آیند: رفیق احمد شاہ
اجلاس کے دوران کارکنان نے پارٹی کی پالیسیوں اور مقامی مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا اور نو منتخب ضلع صدر سے مقامی مسائل کو حکومت کے سامنے اٹھانے اور ان کے حل پر زور دینے کے لیے امید کا اظہار کیا۔ وہیں نئے ضلع صدر نے عوامی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن اقدامات کرنے کا عزم ظاہر کیا۔