Biden falls off bicycle: سائیکل سواری کے دوران امریکی صدر بائیڈن گر پڑے، ویڈیو وائرل

By

Published : Jun 18, 2022, 11:06 PM IST

thumbnail

امریکی صدر جو بائیڈن joe biden ہفتے کے روز امریکی ریاست ڈیلاویئر میں اپنی چھٹیاں گزارنے والے گھر کے قریب سائیکل سواری کرتے ہوئے گر گئے۔ ویڈیو میں بائیڈن اپنی اہلیہ جِل کے ساتھ اپنے ریہوبوتھ بیچ گھر کے قریب ایک سڑک پر سائیکل چلاتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ امریکی صدر جو بائیڈن کا یہ ویڈیو خوب وائرل ہورہا ہے۔ اس ویڈیو میں وہ سائیکل چلاتے ہوئے لڑکھڑاتے اور گرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ تاہم اس واقعے کے بعد وہ فوراً اٹھ کر کہتے ہیں کہ میں بالکل ٹھیک ہوں۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق اس واقعہ میں انہیں کسی قسم کی چوٹ نہیں آئی ہے۔ یہ سارا واقعہ ہفتہ کی صبح پیش آیا۔ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ بائیڈن اپنی اہلیہ جِل کے ساتھ اپنے ریہوبوتھ بیچ گھر کے قریب سڑک پر سائیکل چلا رہے ہیں۔ اس دوران وہ وہاں کھڑے لوگوں کو دیکھ کر رک جاتے ہیں اور اسی دوران یہ واقعہ پیش آتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

author-img

...view details

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.