جے پور: جلتی کار اچانک اپنے آپ دوڑنے لگی، کئی لوگ بال بال بچے، ویڈیو وائرل - JAIPUR BURNING CAR INCIDENT

🎬 Watch Now: Feature Video

thumbnail

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 14, 2024, 6:36 PM IST

جے پور: راجستھان کی راجدھانی جے پور کے اجمیر روڈ پر آگ کے شعلوں میں لپٹی کار کے اچانک چلنے سے افراتفری مچ گئی۔ دراصل اس گاڑی کو جتیندر نام کا ایک نوجوان چلا رہا تھا۔ چلتی گاڑی میں بونٹ سے اچانک دھواں اٹھنے لگا۔ دھواں دیکھ کر نوجوان نے روڈ کے کنارے گاڑی کھڑی کر کے بونٹ کھول کر چیک کرنے لگا مگر تبھی گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی۔ آگ لگنے کے کچھ دیر بعد کھڑی گاڑی کے بریک فیل پھیل ہو گئے اور وہ اچانک آگ کے شعلوں کے ساتھ سڑک پر دوڑنے لگی۔ اس دوران روڈ پر افراتفری کا ماحول پیدا ہو گیا۔ گاڑی کے سامنے آنے والوں نے بھاگ بھاگ کر اپنی جان بچائی۔ اسی بیچ آگے سے آنے والی ایک موٹر سائیکل بھی جلتی گاڑی سے ٹکرا گئی۔ آگے چل کر یہ جلتی کار ڈیوائیڈر سے ٹکرا کر رک گئی۔ اس حادثے کے دوران سڑک پر لوگوں کی بڑی بھیڑ جمع ہوگئی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقعے پر پہنچیں اور آگ پر قابو پایا۔ اس حادثے میں کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ کار ڈرائیور جتیندر جے پور کے مانسروور کا رہنے والے بتایا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گاڑی میں آگ لگنے کے بعد اس کا ہینڈ بریک فیل ہو گیا تو کار نیچے کی طرف بڑھنے لگی۔ کار کے آگے آنے والی ایک موٹر سائیکل بھی اس سے ٹکرا گئی۔

یہ بھی پڑھیں: تھانے ضلع کے امبر ناتھ علاقے میں ڈرائیور نے اپنی کار سے دوسری کار میں ماری ٹکر، ویڈیو وائرل

اترپردیش میں موسلادھار بارش، مظفر نگر میں سڑک کے دھنسنے کا ویڈیو وائرل

ABOUT THE AUTHOR

...view details

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.