ETV Bharat / jammu-and-kashmir

سوپور پولیس نے دو افراد کو این ڈی پی ایس کے تحت گرفتار کیا - SOPORE POLICE BOOKS TWO PERSONS

جموں و کشمیر کے سوپور میں پولیس نے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کیا۔

سوپور پولیس نے دو افراد کو این ڈی پی ایس کے تحت گرفتار کیا
سوپور پولیس نے دو افراد کو این ڈی پی ایس کے تحت گرفتار کیا (ETV BHARAT)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 22, 2025, 10:51 AM IST

بارہمولہ: جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ کی سوپور پولیس نے مجاز اتھارٹی سے باضابطہ نظر بندی کا حکم ملنے کے بعد دو بدنام زمانہ منشیات فروشوں کے خلاف PIT-NDPS ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔

سوپور پولیس نے دو منشیات فروشوں کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ جانکاری کے مطابق فردوس احمد ڈار ولد نذیر احمد ڈار ساکن معراج پورہ سوپور اور
فردوس احمد بھٹ ولد غلام محی الدین بھٹ ساکن مزبغ سوپور کو PIT-NDPS کے تحت حراست میں لے لیا گیا ہے اور اب انہیں ڈسٹرکٹ جیل ادھم پور اور کٹھوعہ ڈسٹرکٹ جیل میں رکھا گیا ہے۔
غور طلب ہے کہ مذکورہ منشیات فروشوں کے خلاف کئی مقدمات درج کیے گئے ہیں اور وہ اب بھی پولیس ضلع سوپور کے مقامی نوجوانوں کو منشیات فراہم کرکے منشیات کی فروخت میں ملوث تھے۔ سوپور کے عام لوگوں نے منشیات کے اسمگلروں کے خلاف کارروائی میں سوپور پولیس کے کردار کو سراہا۔ سوپور پولیس ایسے مجرموں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

مزید پڑھیں: اننت ناگ: اچھہ بل کا تاریخی چشمہ اپنی اصلی شکل میں لوٹ رہا ہے

جب کہ 20 فروری کو منشیات کی اسمگلنگ اور اس کے مالیاتی نیٹ ورکس کے خلاف ایک اہم کارروائی کرتے ہوئے، اننت ناگ پولیس نے ضلع اننت ناگ کے چینی گنڈ سریگفوارہ کے رہنے والے عبدالمجید بٹ، دامادہ محمد احسن گنائی کا دو منزلہ زیر تعمیر رہائشی مکان ضبط کیا جو ایک کنال اراضی پر مشتمل ہے، مکان کی قیمت ایک کروڑ بتائی جارہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.