عالمی چیمپیئن بننے کے لیے بھارتی فین کو شامی اور بمراہ سے امیدیں - ورلڈ کپ 2023 فائنل
🎬 Watch Now: Feature Video
Published : Nov 19, 2023, 7:22 PM IST
آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ فائنل میچ کی ایک اننگز ختم ہونے کے بعد بھارتی فین کا کہنا ہے کہ یہ ایک دلچسپ میچ ہوگا، اگرچہ بھارت نے زیادہ رنز نہیں بنائے ہیں لیکن ہم اب بھی اپنے گیند بازوں پر بھروسہ کر رہے ہیں۔ آج کا پورا گیم شامی اور بمراہ پر منحصر ہے اور بمراہ کے یارکر دیکھنے کے قابل ہوں گے، پچ سست تھی اس لیے کم اسکور کی توقع کی جا رہی تھی۔ اسی طرح اگر میدان پر اوس نہیں آتی ہے تو ہمیں کافی فائدہ ہوگا۔ بھارت نے آسٹریلیا کے سامنے ورلڈ کپ ٹرافی جیتنے کے لیے 241 رنز کا ہدف دیا ہے۔ بھارت کو کرکٹ کا عالمی چیمپیئن بننے کے لیے بہترین گیندبازی کرنی ہوگی، کیونکہ 240 رنز کے دفاع کے لیے آسٹریلیا کو آل آوٹ کرکے کے ہی میچ جیتا جاسکتا ہے۔