ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ترال: مندورہ گاؤں میں یرقان پھوٹ پڑنے سے عوام میں تشویش - JAUNDICE OUTBREAK MANDOORA TRAL

تحصیلدار اور ڈاکٹروں نے متاثرہ گاؤں مندورہ کا دورہ کر کے صورت حال کا جائزہ لیا اور پانی ابال کر پینے کی ہدایت دی۔

تحصیلدار اور ڈاکٹروں کی ٹیم نے متاثرہ گاؤں کا دورہ کیا
تحصیلدار اور ڈاکٹروں کی ٹیم نے متاثرہ گاؤں کا دورہ کیا (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 2, 2025, 10:49 AM IST

تحصیلدار اور ڈاکٹروں کی ٹیم نے متاثرہ گاؤں کا دورہ کیا (ETV Bharat)

ترال (شبیر بٹ): جنوبی کشمیر کے سب ضلع ترال کے مندورہ گاؤں میں یرقان کی بیماری پھوٹ پڑنے سے علاقے میں تشویش کا ماحول ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ اس بیماری کی وجہ سے کئی بچے متاثر ہوگئے۔ مقامی لوگوں کے مطابق علاقے میں آلودہ پانی کی وجہ سے یہ بیماری پھیلنے کا اندیشہ ہے۔

اسے قبل بھی ترال میں یرقان کی بیماری متعدد افراد متاثر ہو چکے ہیں اور آج شدید سردی کے ان ایام میں ایک درجن کے قریب افراد اس بیماری میں مبتلا ہوگئے جس کی وجہ سے عوامی سطح پر تشویش کا ماحول ہے۔

اس دوران تحصیلدار ترال عمران احمد کی نگرانی میں آج ڈاکٹروں اور پی ایچ ای کے ٹیموں نے علاقے کا دورہ کرکے حالات کا جائزہ لیا۔ وہیں انچارج بی ایم او ڈاکٹر مظفر نے بتایا کہ علاقے میں سات بچے اس بیماری میں مبتلا ہوئے جن میں سے چار صحت یاب ہوگئے ہیں اور باقی بچوں کا علاج جاری ہے۔

وہیں تحصیلدار اور ڈاکٹروں نے لوگوں کو پانی ابال کر پینے کی ہدایت دی ہے۔ تحصیلدار نے بتایا کہ انتظامیہ ہر وقت لوگوں کی مدد کے لیے تیار ہے۔ واضح رہے کہ اسے قبل ترال کے آری پل تحصیل میں بھی یرقان کی بیماری پھوٹ پڑنے سے درجنوں افراد متاثر ہوئے تھے تاہم علاج ومعالجہ کے بعد صورت حال معمول پر آگئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: پلوامہ کے بیلو میں یرقان کی وبا پھوٹ پڑنے سے لوگ خوفزدہ

ڈانگر پورہ اونتی پورہ میں یرقان پھوٹ پڑنے سے آبادی میں تشویش

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.