جموں میں سکیورٹی فورسز کا دیوالی کا جشن - دیوالی کا تہوار سرحد پر موم بتیاں جلا کر منایا
🎬 Watch Now: Feature Video
Published : Nov 12, 2023, 2:08 PM IST
|Updated : Nov 12, 2023, 2:18 PM IST
جموں: سی آر پی ایف کے جوانوں نے ہفتہ کو جموں میں دیوالی کا جشن منایا ہے۔ اپنے گھروں اور خاندانوں سے دور فوجی اہلکاروں نے دیوالی کا تہوار سرحد پر موم بتیاں اور چراغ جلا کر منایا۔ اس دوران سکیورٹی فورسز آتش بازی سے لطف اندوز ہوئے۔ جشن کے ایک حصے کے طور پر فوجی اہلکاروں کو حب الوطنی کے گانوں پر رقص کرتے بھی دیکھا گیا۔ آتش بازی نے فضا میں خوشی کا اضافہ کیا۔ سی آر پی ایف کیمپ میں فوجی اہلکاروں کی دیوالی ملک کے تئیں ان کے عزم، لگن اور بہادری کو بخوبی ظاہر کرتی ہے۔ وہیں دوسری جانب وزیراعظم نریندر مودی نے آج عوام کو دیوالی کی مبارکباد بھی دی اور خواہش کی کہ یہ تہوار ہر ایک کی زندگی میں خوشی، خوشحالی اور اچھی صحت لائے۔ وزیر اعظم مودی نے ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ سب کو دیوالی مبارک ہو! میری نیک خواہشات ہے کہ یہ خاص تہوار ہر ایک کی زندگی میں خوشیاں، خوشحالی اور اچھی صحت کا باعث بنے۔