ETV Bharat / jammu-and-kashmir

کشتواڑ پولیس نے چار عسکریت پسندوں کی تصاویر جاری، سبھی پر 5 لاکھ روپے انعام کا اعلان - PICTURES OF FOUR MILITANTS

ایس ایس پی کشتواڑ جاوید اقبال نے کہا کہ عسکریت پسند کشتواڑ میں سرگرم ہیں اور ڈوڈہ، اننت ناگ اضلاع میں آتے جاتے رہتے ہیں۔

کشتواڑ پولیس نے چار عسکریت پسندوں کی تصاویر جاری
کشتواڑ پولیس نے چار عسکریت پسندوں کی تصاویر جاری (Image Source: ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 18, 2025, 10:42 PM IST

جموں: جموں اور کشمیر کے کشتواڑ ضلع میں پولیس نے علاقے میں سرگرم چار عسکریت پسندوں کی تصاویر جاری کی ہیں اور کہا ہے کہ وہ علاقے میں عسکریت پسندی سرگرمیوں کے ذمہ دار ہیں، جن میں دو ویلج ڈیفنس گارڈ (وی ڈی جی) کے ارکان کی ہلاکت بھی شامل ہے۔

پولیس کے مطابق تین عسکریت پسندوں کی شناخت سیف اللہ، فرمان اور عادل کے نام سے ہوئی ہے جب کہ چوتھے عسکریت پسند کی شناخت ہونا باقی ہے۔

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے ایس ایس پی کشتواڑ جاوید اقبال نے کہا کہ یہ عسکریت پسند ضلع کشتواڑ میں سرگرم ہیں اور ڈوڈہ اور اننت ناگ اضلاع میں آتے جاتے رہتے ہیں۔

وادی چناب میں عسکریت پسندی کے واقعات میں اضافے کے بعد، یہ چار عسکریت پسند سیکورٹی فورسز کو مشکل وقت دے رہے ہیں کیونکہ وہ موسم کی خرابی کے باوجود ان تینوں اضلاع کے بالائی علاقوں میں آزادانہ نقل و حرکت کر رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.