تمل سپراسٹار رجنی کانت نے موسیقار اے آر رحمان کے ساتھ امین پیر درگاہ میں حاضری دی - اے آر رحمان نے کڑپہ درگاہ کا دورہ کیا

🎬 Watch Now: Feature Video

thumbnail

By

Published : Dec 15, 2022, 5:20 PM IST

Updated : Feb 3, 2023, 8:35 PM IST

تمل سپر اسٹار رجنی کانت نے آج آندھرا پردیش کے تروملا کے سری وینکٹیسور سوامی ویرا مندر کا دورہ کیا۔ جہاں انہوں نے اپنی بیٹی ایشوریہ کے ساتھ سُپربھات سیوا میں حصہ لیا۔ اس کے بعد رجنی کانت نے مشہور موسیقار اے آر رحمان اور ان کے اہل خانہ کے ہمراہ آندھرا پردیش کے ضلع کڑپہ میں واقع مشہور امین پیردرگاہ پر حاضری دی۔ درگاہ کے نمائندوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ مشہور شخصیات کی آمد کے پیش نظر پولیس نے بڑی درگاہ کے اطراف کے علاقوں میں سخت حفاظتی انتظامات کیے ہیں۔ ضلع کڑپہ میں واقع یہ درگاہ پیدادرگاہ کے نام سے بھی مشہور ہے۔ حال ہی میں اس درگاہ شریف کے عرس کے سلسلہ میں صندل کے پروگرام میں اے آررحمن نے حصہ لیا جو اس درگاہ سے کافی عقیدت رکھتے ہیں۔ وہ عرس کے موقع پر عموما اس درگاہ شریف پر حاضری دیتے ہیں اور عرس تقاریب میں بھی حصہ لیتے ہیں۔ رجنی کانت نے آج اپنی بیٹی ایشوریہ کے ہمراہ اس درگاہ پر حاضری دی۔رجنی کانت، 72سال کے ہونے کے تین دن بعد اس درگاہ پر حاضری کیلئے پہنچے۔
Last Updated : Feb 3, 2023, 8:35 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

author-img

...view details

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.