ETV Bharat / city

'ملک میں رہنے والا ہر شخص بھارتی ہے، اسے بیرونی نہ کہا جائے'

پریس کانفرنس کے دوران وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ ممتابنرجی کی سیاست سے ملک میں افراتفری کا ماحول پیدا ہو سکتا ہے۔

'ملک میں رہنے والا ہرشخص بھارتی ہے، اسے بیرونی نہ کہا جائے'

author img

By

Published : Dec 20, 2020, 10:24 PM IST

ریاست مغربی بنگال کے دوروزہ دورے پر روڈ شو کے بعد ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ ملک میں رہنے والا ہر شخص بھارتی ہے۔ اسے بیرونی کہہ کر بے عزت نہ کیا جائے۔

'ملک میں رہنے والا ہرشخص بھارتی ہے، اسے بیرونی نہ کہا جائے'

انہوں نے کہاکہ ممتا بنرجی اس طرح کی بات کہ کر کیا بتانا چاہتی ہیں کہ عام لوگوں کو ایک ریاست سے دوسری ریاست جانے کے لئے اجازت لینی پڑے گی، یہ بنگال کیا، کہیں بھی چلنے والا نہیں ہے۔

انہوں نے کہاکہ ممتا دیدی اس سے پہلے کانگریس میں تھی۔ تب کیا وہ وزیر اعظم اندرا گاندھی، پی وی نرسمہا راؤ، سمیت دیگر کانگریسی رہنماوں کو بیرونی کہا کرتی تھیں، جو آج دیگر ریاست کے سیاسی رہنماؤں کو وہ بیرونی کہ رہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ' ملک کی دوسری ریاستوں سے تعلق رکھنے والے بی جے پی رہنما بنگال آئیں گے اور بی جے پی کی حکومت بنانے میں مدد بھی کریں گے۔ بنگال میں رہنے والا ہر شخص بھارتی اور بیرون ریاست سے بنگال آنے والے سبھی لوگ بھارتی ہیں۔اس پر بحث نہیں ہونی چاہئے۔

مزید پڑھیں: امت شاہ این آر سی کے سوال پر خاموش کیوں؟

بنگال میں صدر راج نافذ کرنے کے سوال پر امت شاہ نے کہا کہ یہ اہک سنجیدہ معاملہ ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.