'ہنر ہاٹ' دستکاری کو بچانے کی مہم - وزارت اقلیتی امور کی جانب سے کیا گیا
رواں برس 7 دسمبر تا 15 دسمبر 2019 تک ایک شاندار ہنر ہاٹ کا اہتمام وزارت برائے اقلیتی امور کی جانب سے کیا گیا ہے جس کا افتتاح مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے کیا۔
احمدآباد کے ریور فرنٹ پر ہمیشہ ایک سے بڑھ کر ایک پرگروام اور 'ہنر ہاٹ' کا اہتمام کیا جاتا رہا ہے۔
رواں برس بھی 7 دسمبر تا 15 دسمبر 2019 تک ایک شاندار ہنر ہاٹ کا اہتمام وزارت برائے اقلیتی امور کی جانب سے کیا گیا ہے جس کا افتتاح مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے کیا۔
واضح رہے کہ 'ہنر ہاٹ' بھارتی دیسی دستکاری - کاریگری کی ختم ہورہی شاندار وراثت کو دو بارہ سے زندہ کرنے کی ایک مضبوط کوشش ہے۔
احمد آباد سابرمتی ریور فرنٹ میں منعقد 'ہنر ہاٹ' کا افتتاح کرتے ہوئے مسٹر نقوی نے کہا کہ 'ہنر ہاٹ' سے کاریگروں کے ہنر کو حوصلہ ملا ہے اور خواتین کے ساتھ ہزاروں دستکاروں اور کاریگروں، جیسے باورچی اور ان سے وابستہ افراد کو روزگار اور روزگار کے مواقع فراہم ہوئے ہیں۔'
مسٹر نقوی نے کہا کہ 'وزارت برائے اقلیتی امور نے ملک کے مختلف حصوں میں 100 'ہنر مراکز' کو منظوری دے دی ہے۔ ان میں دستکاری، کاریگری، روایتی باورچیوں کو موجودہ تقاضوں کے مطابق تربیت دی جائے گی۔'
اگلے 5 برسوں میں، 'ہنر ہاٹ' کے ذریعہ مودی حکومت لاکھوں کاریگروں، دستکاروں، شلپ کاروں اور روایتی باورچیوں کو روزگار اور روزگار کے مواقع فراہم کرے گی۔
اس ہنر ہاٹ میں دستکاری اور ہینڈلوم کی شاندار مصنوعات آسام، آندھراپردیش، گجرات، کیرالہ، جموں و کشمیر، جھارکھنڈ، پنجاب، راجستھان، یوپی، مغربی بنگال، بہار، منی پور، تلنگانہ، تمل ناڈو وغیرہ ریاستوں سے لائے گئے ہیں۔
اس کے علاوہ اتر پردیش کے ٹھیکو فن کو پہلی بار احمد آباد کے 'ہنر ہاٹ' میں جگہ دی گئی ہے۔ کیرالہ کے ناریل کے خول سے بنی مصنوعات کو بھی پہلی باردیکھا گیا۔
کرناٹک کے تیار دہ 'روز ووڈ' آرٹ ورک بھی توجہ کا مرکز بنا ہواہے۔ایسے میں ہنر ہاٹ میں موجود دست کاروں نے ای ٹی وی نمائندہ سے بات چیت کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا اور مختار عباس نقوی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ پلیٹ فارم ہمارے لئے بے حدقیمتی اور روزگار کا اہم ذریعہ ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ یہاں آنے والے لوگ ملک کی مختلف ریاستوں کے روایتی اور مزیدار پکوان سے بھی لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ اس کے علاوہ روایتی رقص، موسیقی، لوک گیت، قوالی اور دیگر ثقافتی پروگرام ملک کے مشہور فنکاروں کے ذریعہ روزانہ پیش کیا جاتا ہے جو لوگوں کو کافی پسند آرہا ہے۔
اس ہنر ہاٹ میں ہر روز مشہور فنکار، مزاح نگار، گلوکار وغیرہ جیسے صابری برادرز، ترنم ملک، ریکھا راج، راہول جوشی، اشونی کمار، مکی سنگھ نارولا، مکیش پنچولی، ترپتی مہر شاہ اپنے پروگرام پیش کریں گے۔
مزید پڑھیں: گلبرگہ کی قدیم طبلے کی دکان
واضح رہے کہ اگلی 'ہنر ہاٹ' کا انعقاد 20 سے 31 دسمبر 2019 کو ممبئی میں، پھر لکھنؤ میں 10 سے 20 جنوری 2020، حیدرآباد میں 11 سے 19 جنوری 2020، چندی گڑھ میں 20 جنوری سے 1 فروری 2020 تک ہوگا۔ یہ 08 فروری سے 16 فروری 2020 تک اندور میں کیا جائے گا۔