حیدرآباد (نیوز ڈیسک): خواتین کو ہر ماہ حیض (ماہواری) آتا ہے۔ یہ ایک فطری عمل ہے۔ لیکن حیض کے پہلے تین دنوں میں کچھ خواتین کو بہت زیادہ تکلیف اور درد کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس کے بارے میں سوچ کر ان میں گھبراہٹ پیدا ہونا عام بات ہے۔ کیونکہ حیض نہ صرف شدید درد کا باعث بنتا ہے بلکہ بعض اوقات اس سے کپڑوں پر داغ بھی پڑ جاتے ہیں، ایسی صورت میں پریشانی مزید بڑھ جاتی ہے۔
ایک وقت تھا جب زیادہ تر ہندوستانی خواتین ایامِ حیض میں صرف کپڑا استعمال کرتی تھیں جو کہ صحت کے لیے بالکل بھی محفوظ نہیں سمجھا جاتا۔ جب کہ آج کل خواتین پیڈ استعمال کرتی ہیں۔ اگرچہ زیادہ تر ہندوستانی خواتین پیڈ استعمال کرتی ہیں لیکن آج کل بازار میں اس سے متعلق بہت سے آپشن دستیاب ہیں۔
میں آپ کو بتاتا چلوں کہ پیڈ سے خون کے رسنے کا بہت زیادہ خطرہ ہوتا ہے۔ حیض کے ابتدائی دنوں میں خون زیادہ آنے کی وجہ سے پیڈ کو بار بار تبدیل کرنا پڑتا ہے۔ اس سے کپڑوں پر داغ لگنے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ تو اس پریشانی سے بچنے کے لیے، آج ہم آپ کو کچھ دیگر آپشنز کے بارے میں بتانے جارہے ہیں جن کے استعمال سے آپ ماہواری کے دوران آرام دہ اور محفوظ محسوس کر سکتی ہیں۔
ماہواری کپ (Menstrual Cup)
ماہواری کپ سلیکون سے بنا ایک چھوٹا اور لچکدار کپ ہوتا ہے جسے خواتین ایام حیض میں اپنی شرمگاہ میں آسانی سے رکھ سکتی ہیں تاکہ حیض کا پورا خون اس میں جمع ہو جائے۔ ماہواری کے کپ میں پیڈ یا ٹیمپون کے مقابلے زیادہ خون جمع کرنے کی صلاحیت ہوتی ہے۔
پیریڈ پینٹیز (Period Panties)
پیریڈ پینٹیز بالکل عام خواتین کے انڈرویئر کی طرح ہوتی ہیں۔ یہ پینٹیز آسانی سے خون کو جذب کر لیتی ہیں۔ ان سے داغ لگنے یا رسنے کا مسئلہ نہیں ہوتا۔ مارکٹ میں بہت سی قسم کی پینٹیز مختلف سائز میں دستیاب ہیں۔ حالانکہ پیریڈ پینٹیز پیڈ اور ماہواری کپ سے زیادہ مہنگی ثابت ہوتی ہیں۔
ٹیمپون (Tampon)
حیض کے دوران پیڈ کی جگہ ٹیمپون کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ٹیمپون کپاس (روئی) کے بنے ہوتے ہیں۔ اگرچہ انہیں استعمال کرنا محفوظ سمجھا جاتا ہے لیکن زیادہ خون آنے کی صورت میں ان کا استعمال نہ کریں کیونکہ یہ پورا خون جذب نہیں کر سکتے۔
رساؤ سے کیسے بچیں؟
ایام حیض کے دوران رساؤ سے بچنے کے لیے ماہواری کپ اور پیریڈ پینٹیز کو استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اگر آپ پیڈ استعمال کر رہے ہیں تو زیادہ خون آنے کے دوران انہیں ہر 3 سے 4 گھنٹے بعد تبدیل کریں، کیونکہ ایک ہی پیڈ کو زیادہ دیر تک استعمال کرنے سے بعد میں مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بریسٹ کینسر: دیر سے مینوپاز اور کم عمری میں ماہواری ہونے والی خواتین بھی ہائی رکس پر
ماہواری کپ کیا ہے جسے سینیٹری پیڈز کا متبادل بتایا جارہا ہے، کیا یہ واقعی خواتین کے لیے آرام دہ ہے؟