اننت ناگ: (اشفاق احمد میر): جموں کو کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں پولیس نے منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف کاروائی میں چار منشیات فروشوں کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضے سے 4.258 کلوگرام منشیات ضبط کی۔
اننت ناگ پولیس نے دو الگ الگ کارروائیوں میں 4.258 کلو گرام سے زیادہ منشیات ضبط کرتے ہوئے غیر قانونی کاروبار میں ملوث چار منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا۔
ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ پولیس اسٹیشن بجبہاڑہ کی ایک پولیس ٹیم نے بُن پورہ ارنہال میں ناکے کی چیکنگ آپریشن کے دوران ایک آٹو رکشہ کو روکا جس کا رجسٹریشن نمبر JK01K-2485 تھا۔ آٹو کی مکمل چیکنگ پر گاڑی میں سوار تین افراد کے قبضے سے 2.8 کلو گرام چرس پاؤڈر نما مادہ برآمد ہوا۔
آٹو رکشا میں سوار تین افراد کو موقعے پر گرفتار کر لیا گیا جن کی شناخت بٹنگو کھنہ بل کے رہنے والے زبیر احمد ڈار ولد نذیر احمد ڈار، مظفر احمد ڈار ولد محمد یوسف ڈار ساکن ارنہال اور چھی اننت ناگ علاقہ سے تعلق رکھنے والے عمر مجید گنائی ولد عبدالمجید گنائی کے طور پر ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں: جموں و کشمیر پولیس نے اننت ناگ میں ایک کروڑ مالیت کی جائیداد ضبط کی
اس کے علاوہ پولیس اسٹیشن سری گفوارہ کی پولیس پارٹی نے چیک پوشکری سے پوشکری کی طرف آتے ہوئے ایک مشتبہ شخص کو روکا جو ایک بیگ لے کر جارہا تھا۔ ناکہ پارٹی کو دیکھ اس شخص نے فرار ہونے کی کوشش کی لیکن اسے پکڑ لیا گیا۔ پوچھ گچھ کے دوران ملزم نے اپنی شناخت محمد شفیع گنائی ولد مرحوم غلام احمد گنائی ساکن چک پوشکری کے طور پر بتائی۔
تلاشی لینے پر اس کے بیگ سے 1.458 کلو گرام بھنگ پاؤڈر برآمد ہوئی۔ اس سلسلے میں ایف آئی آر نمبر 12/2025 اور 03/2025 کے تحت بالترتیب پولیس اسٹیشن بجبہاڑہ اور سری گفوارہ میں دو الگ الگ مقدمات درج کیے گئے ہیں اور مزید تفتیش جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بارہمولہ میں ایک ہی دن میں پانچ منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مادہ ضبط