ETV Bharat / jammu-and-kashmir

جموں و کشمیر میں بہترین انتخابی انتظامات کے لیے دو افسران کو اعزاز سے نوازا گیا - SSP PULWAMA AWARDED BY PRESIDENT

صدر دروپدی مرمو نے ایک تقریب میں جموں وکشمیر میں انتحابات میں اچھے انتظامات کے لیے افسران کو اعزاز سے نوازا۔

ایس ایس پی پلوامہ صدر جمہوریہ سے ایوارڈ پاتے ہوئے
ایس ایس پی پلوامہ صدر جمہوریہ سے ایوارڈ پاتے ہوئے (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 26, 2025, 9:13 AM IST

پلوامہ (سید عادل مشتاق): جموں وکشمیر میں پارلیمانی انتخابات اور اسمبلی انتخابات پرامن طور کرانے کے لئے یوٹی کے دو افسران کو اعزاز سے نوازا گیا۔ جموں و کشمیر کے حالیہ انتخابات کے دوران ان کی مثالی خدمات کے اعتراف میں ایس ایس پی پلوامہ سمیت دو افسران کو چیف الیکشن کمشنر آف انڈیا نے ایوارڈز کے لیے منتخب کیا تھا۔

ایس ایس پی پلوامہ صدر جمہوریہ سے ایوارڈ پاتے ہوئے
ایس ایس پی پلوامہ صدر جمہوریہ سے ایوارڈ پاتے ہوئے (ETV Bharat)

گذشتہ روز صدر دروپدی مرمو نے قومی ووٹرز دن کے موقعے پر ایک تقریب کے دوران انہیں اعزاز سے نوازا۔ ایوارڈ پانے والے افسران میں ایس ایس پی پلوامہ پی ڈی نتیہ اور ڈپٹی کمشنر ڈوڈہ شامل ہیں۔ ان دونوں افسران کو خطے میں آزادانہ، منصفانہ اور موثر انتخابات کے انعقاد میں ان کی اہم شراکت کے لیے سراہا گیا۔

یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ ضلع پلوامہ میں پارلیمانی اور اسمبلی انتخابات میں عوام نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور انتحابی عمل پرامن طریقے سے انجام دیے گئے۔ اس کے علاوہ ان مقامات پر ووٹنگ فیصد کافی اچھی رہی۔

یہ بھی پڑھیں: پدم ایوارڈز کا اعلان: سات کو پدم وبھوشن، 19 کو پدم بھوشن اور 113 شخصیات کو پدم شری

بھارتی فوج کے کتے 'فینٹم' کو تمغہ شجاعت سے نوازا گیا، عسکریت پسندوں کے خلاف آپریشن میں مارا گیا تھا

واضح رہے کہ جمہوری نظام حکومت میں انتخابات بنیاد اور ریڑ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ ایسے میں تشدد زدہ جموں و کشمیر کے خطے میں انتخابات کے کامیاب انعقاد کو حکومت اور انتخابی اداروں نے بہت بڑی کامیابی سے تعبیر کیا اور پوری دنیا کے سامنے اسے خطے میں ہندوستانی نظام حکومت اور جمہوری اقدار میں عوامی اعتماد بحال ہونے کی سمت میں بڑی پیش رفت کے طور پر پیش کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.