جواہر لال نہرو میڈیکل کالج علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کے ریجنل ریسورس ٹریننگ سینٹر کے زیر اہتمام منعقدہ خصوصی پروگرام میں رام پور اور بریلی سے تعلق رکھنے والے بچوں کے ماہر ڈاکٹرز نے شرکت کی۔
پروگرام میں موجود ڈاکٹرز کو شعبہ چایلڈ اسپشلسٹ کی سربراہ پروفیسر فرزانہ بیگ نے مختلف طبی امور کی تربیت فراہم کی۔
اس موقع پر بچے کی پیدائش سے قبل اور اس کے بعد کے مختلف طبی ضرورتوں کے بارے میں معلومات فراہم کی گئیں۔
سینئر ریزیڈنٹ ڈاکٹر ایمن نعیم اور ڈاکٹر ظفر اقبال نے پروگرام کے نظم و نسق میں تعاون کیا۔